قبائیلی امور کی وزارت

گجرات کے نرمدا ضلع میں کیوڈیا، اسٹیچو آف یونٹی میں آدی بازار –  قبائلی ثقافت اور کھانوں کے ایک میلے کا افتتاح ہوا


11 دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں ملک کی 10 ریاستوں کی قبائلی دستکاری، آرٹ، پینٹنگ، ملبوسات، زیورات کی نمائش اور فروخت کی جائے گی

Posted On: 27 MAR 2022 9:39AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 27 مارچ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T53G.jpg

آدی بازاروں – قبائلی ثقافت اور کھانوں کی روح کے میلے کی سیریز کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے ، 26 مارچ 2022 کو گجرات کے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر، کیوڈیا، اسٹیچو آف یونٹی میں ایک دیگر بازار کا افتتاح کیا گیا ہے۔ قبائلی امور کے ٹرائی فیڈ کے زیر اہتمام11 روزہ نمائش26 مارچ سے شروع ہوئی  اوریہ  5 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس کا افتتاح حکومت گجرات میں ریاستی وزیر برائے قبائلی ترقی، صحت، خاندانی بہبود اور طبی تعلیم، محترمہ  نمیشابین سوتھارنے کی۔ اس موقع پر  حکومت گجرات میں  ریاستی وزیر برائے اعلیٰ و تکنیکی تعلیم ،قانون سازی اور پارلیمانی امور ڈاکٹر کوبیر بھائی منسکھ بھائی ڈینڈور،ٹرائی فیڈ کے چیئر مین جناب رام سنگھ رتھوا اور دیگر معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024XQ1.png

مشہور یادگار، اسٹیچو آف یونیٹی میں ہو رہی  11 روزہ نمائش میں 100 سے زیادہ اسٹال کے ذریعہ نامیاتی قبائلی مصنوعات اور دستکاری کے سامان کی نمائش کی جائے گی اور یہ ملک بھر کی 10 سے زیادہ ریاستوں کی نمائندگی کریں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ نمیشا بین سوتھار نے کہا، "یہ بنیادی طور پرہندوستان کے پہلے نائب وزیر اعظم، بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی کوششوں کے باعث ہی  ہندوستان ایک متحد انداز میں موجود ہے۔ ملک کے لیے یہ ان کی اہم خواہشات میں سے ایک تھی کہ ملک جامع اور متحد ہو۔ یہ عظیم یادگار، دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ، ان اقدار– قومیت، روحانیت اور ثقافت کا ایک ثبوت ہے، جن کی سردار پٹیل نے حمایت کی اورجن کے لیے ہمیشہ ثابت قدم رہے۔ مزید یہ کہ یہ ضلع بنیادی طور پر ایک قبائلی علاقہ ہے۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ایک آدی بازار - قبائلی زندگی، ثقافت اور رسم و رواج کا میلہ - اس قبائلی اکثریت والے علاقے کے بازار  میں منعقد ہوگا  اور ہمہ جہت ترقی کا باعث بنے گا۔ میں آپ سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OU6I.png

ٹرائی فیڈکے چیئرمین جناب رام سنگھ رتھوا نے افتتاح کے دوران کہا " مجھے خوشی ہے کہ ٹرائی فیڈ ہندوستان کے قبائلیوں کی روزی روٹی بڑھانے میں مسلسل اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ آدی بازار ملک بھر کے قبائلی ثقافت کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں مدد کرے گا۔ ایک پرہجوم اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہونے کے باعث اس تقریب کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MY8R.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E41K.jpg

11 دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں ملک کی 10 ریاستوں سے قبائلی دستکاری، آرٹ، پینٹنگ، ملبوسات ، زیورات کی نمائش اور فروخت کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RA5H.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007WWZG.jpg

30 مارچ اور 8 اپریل، 2022 کے درمیان ایک دیگر آدی بازار اوڈیشہ کے راور کیلاکے سیل نمائش گراؤنڈمیں منعقد کیا جائے گا۔ ٹرائی فیڈ کے زیر اہتمام قبائلی زندگی کی بنیادی اخلاقیات کی نمائندگی کرنے والے آدی بازار  کا انعقادان  پسماندہ قبائلیوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کےلیے کی جارہی کوششوں کا حصہ ہیں، جو پچھلے دو سالوں میں بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ آدی بازار ایک ایسی پہل ہے جو ان برادریوں کی معاشی بہبود کو فعال کرنے اور انہیں مرکزی دھارے کی ترقی کے قریب لانے میں مدد کرتی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-3290



(Release ID: 1810206) Visitor Counter : 117