مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ای آئی آر پروجیکٹ کے تحت فون کا پتہ لگانا
Posted On:
25 MAR 2022 2:40PM by PIB Delhi
گم اور چوری ہو چکے موبائل فون کو بلاک کرنے اور ان کا پتہ لگانے کے لیے دہلی، ممبئی اور مہاراشٹر کے لائسنس شدہ سروس والے علاقوں (ایل ایس اے) میں مرحلہ وار طریقے سے سینٹرل ایکوئپمنٹ آئیڈنٹیٹی رجسٹر (سی ای آئی آر) پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ سی ای آئی آر سسٹم کی طرف سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق، 20 مارچ، 2022 تک دہلی، ممبئی اور مہاراشٹر کے ایل ایس اے میں بالترتیب 169667ٹ 8315 اور 11848 انٹرنیشنل موبائل ایکوئپمنٹ آئیڈنٹیٹی (آئی ایم ای آئی) کو بلاک کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ہینڈ سیٹ واپس دلانے کے لیے دہلی، ممبئی اور مہاراشٹر کی پولیس کو بالترتیب 110239، 4586 اور 8317 آئی ایم ای آئی کے لیے پتہ لگانے لائق ڈیٹا دستیاب کرایا گیا ہے۔
سی ای آئی آر کثیر متعلقین والا نظام ہے، جہاں محکمہ مواصلات، ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان، پولیس، موبائل فون بنانے والے اور موبائل فون سبسکرائبرز سمیت متعلقہ وابستگان کو ان کے متعین کردار اور ذمہ داریوں کے مطابق محدود رسائی حاصل ہے۔ فی الحال، اس میں سبسکرائبر کے لیے ان کے موبائل ہینڈسیٹ کی آئی ایم ای آئی کے بننے اور اس کے ماڈل کے بارے میں معلومات، موبائل فون کی کنسائنمنٹ کی درآمد کے دوران آئی ایم ای آئی کی اصلیت کے بارے میں موبائل فون بنانے والوں کو معلومات وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان نے بتائی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3215
(Release ID: 1810001)
Visitor Counter : 158