ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

آئی آئی ای نے اسٹارٹ –اپ گاوں کی سطح پر کاروباری  پروگرام (ایس وی ای پی)کے اثرات کو بڑھانے کے لئے ایم اوآرڈی کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے

Posted On: 25 MAR 2022 11:24AM by PIB Delhi

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے آتم نربھربھارت ویژن کے عین مطابق صلاحیت سازی اور کاروبارکی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) کے تحت کاروبارکے ہندوستانی  قومی ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای) نے دیہی ترقیات کی وزارت کے ساتھ دیہی نوجوانوں کے درمیان مقامی سطح پر کاروبارکو فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے ہیں ۔

معاہدے کے تحت دیہی ہندوستان میں روزگارکے مواقع کو بڑھاوادینے ، خاص طورسے بے روزگارمقامی لوگوں کے لئے خود روزگارکے مواقع  کو  بڑھاوادینے کے اہم مقصد کے ساتھ قومی دیہی  روزی روٹی مشن  (این آرایل ایم )کے ذیلی منصوبے اسٹارٹ اپ گاوں  کی سطح پر کاروباری پروگرام (ایس وی ای پی) کو بڑھاوادینے کا منصوبہ تیارکیاگیاہے ۔ گاوں سطح پر کاروبار کوفروغ دینے کے لئے ایک مقامی ماڈل وضع کرکے ، پروگرام کا مقصد دیہی غریبوں (ایس ایچ جی ایکوسسٹم سے ) کو اپنا کاروبارشروع کرنے کے لئے اہل بناناہے ۔ یہ تربیت صلاحیت سازی، کاروباری ، مشاورتی خدمات اور بینکوں ، ایس ایچ جی اور فیڈریشنوں سے قرض کے التزام کے لئے مختص آئی سی ٹی تکنیک اور آلات کے استعمال کے توسط سے پوراکیاجائے گا۔

آئی آئی ای کے ڈائرکٹرڈاکٹرللت شرما اور ایم اوآرڈی کے ڈائرکٹرجناب راجیندرپرتاپ سنگھ نے  ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب راجیش اگروال ، ایم ایس ڈی ای ، کے جوائنٹ سکریٹری محترمہ انورادھا ویموری ، اورایم اوآرڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب چرن جیت سنگھ کی موجودگی میں اس مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W9M7.jpg

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای ) گواہاٹی آسام  ، اسٹارٹ –اپ گاوں سطح پر کاروباری پروگرام  (ایس وی ای پی ) کے لئے ایک قومی وسائل ادارے  (این آراو) کی شکل میں کام کرے گااوراس منصوبے کے لئے ریاستی دیہی روزی روٹی مشن  (ایس آرایل ایم ) کو مد د فراہم کرے گاتاکہ اسے کامیابی کے ساتھ نافذ کیاجاسکے ۔ این آراوسے  ایس وی ای پی کے نفاذ میں دوہرارول اداکرنے کی امید ہے یعنی نفاذ کا رول جس میں ریاستوں کے ساتھ عمل آوری شراکت داری کی شکل میں بلاکوں سے براہ راست ایس وی ای پی عمل آوری اور پروگرام  اسکیل اپ  کردار شامل ہوئے ۔ جس میں آئی آئی ای  اس کے لئے ایک ذمہ دارہوگا ۔ایس ای وی پی کے ساتھ  بلاک کے تجربات اور کاروباری ترقیاتی پروگراموں کے ساتھ ان کے سابقہ تجربات کی بنیاد پر منصوبے کو وسعت دینا بھی اس میں شامل ہے ۔

اسٹارٹ –اپ گاوں سطح پرکاروباری پروگرام (ایس وی ای پی ) کا بنیادی مقصد کمیونٹی وسائل  افراد –کاروباری ترقی (سی آرپی- ای پی )کی گاوں سطح کے کیڈرکی پوری تربیت کرکے مقامی وسائل کو فروغ دینا اورنگرانی کے لئے این آرایل ایم اور اپنی مدد آپ کرنے والے اداروں  کی صلاحیت سازی کرنا ہے ۔ تاکہ اس کے ذریعہ سی آرپی ای کے کام کو ہدایت دی جاسکے ۔ اس پروگرام سے دیہی سطح پر کاروبار شروع کرنے والوں  کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے این آرایل ایم ایف جی ایس اور فیڈریشنوں  ، بینک نظام اورمدراسمیت دیگربینک نظام سے  مالی امداد تک رسائی حاصل کرنے میں  مدد ملے گی ۔

مفاہمتی عرضداشت پرتبصرہ کرتے ہوئے ہنرمندی اور کاروبار کی وزارت میں سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا‘‘آئی آئی ای کے ذریعہ نافذ کیاجارہاہے اسٹارٹ –اپ گاوں سطح پرکاروباری پروگرام (ایس وی ای پی ) دیہی ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیاربنانے کا ایک شاندارطریقہ ہے ۔ اس کے ذریعہ موثر صلاحیت سازی اورمقامی سطح پر کاروبارکو بڑھاوادینے میں بے پناہ مدد ملے گی ۔آئی آئی ای کے پاس جو تجربہ ہے ، ہم اسٹارٹ –اپ گاوں سطح کے کاروباری پروگرام (ایس وی ای پی ) کو نافذ کرنے والے ریاستی دیہی روزی روٹی مشن ایس آرایل ایم  کو مضبوط عمل آوری ایکوسسٹم اور ہنڈہولڈنگ حمایت کو یقینی بنائیں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آتم نربھربھارت کی سمت میں ایک قدم کے ساتھ دیہی ہندوستان میں روزگارکے مواقع کو  مزید بڑھاوادیگا اورجیسا کہ ہمارے وزیراعظم اکثرکہتے ہیں اسٹارٹ اپ ہمارے خوابو ں کے نئے ہندوستان کی ریڑھ ثابت ہوں گے ۔’’

مفاہمتی عرضداشت کے ساتھ ایم اوآرڈی ترقی میں تیزی لانے میں مدد کرنے کے لئے تمام ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں  کو ایس وی ای پی کے تحت این آراوکی شکل میں آئی آئی ای کے ایک پینل کے بارے میں اطلاع کرے گا۔ اس کے علاوہ آئی آئی ای  ایس وی ای پی کے قومی وسائل تنظیم کی شکل میں کام کرنے کے لئے ایس آرایل ایم کے ساتھ مل کرکام کرے گا۔ آئی آئی ای  اور متعلقہ ایس آرایل ایم کے نفاذ کے لئے  ایس وی ای پی بلاک مختص کرنے کے انچارج ہوں گے ۔ اس کے علاوہ چونکہ پروگرام کے نفاذ کے لئے این آراو کو ایس وی ای پی بلاکوں کو مختص کرنے میں ایم اوآرڈی شامل نہیں ہوگی ، ایس وی ای پی نفاذ کے لئے این آراواور ایس آرایل ایم کے درمیان  الگ سے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط ہونے چاہئیں ۔

دی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای ) گواہاٹی  ، آسام  جو 1993میں  قائم ہوا صلاحیت سازی اور کاروبار کی وزارت کے تحت ایک خود مختارادارہ ہے ۔ادارے کا اہم ہدف  کاروباری ترقی پر خصوصی زوردینے کے ساتھ  چھوٹے ، بہت چھوٹے کاروبار (ایم ایس ایم ای ) میں تربیت ، تحقیق اور مشاورتی خدمات فراہم کرنا ہے ۔

*****

ش ح ۔ ج ق ۔ ع آ

U-3194



(Release ID: 1809552) Visitor Counter : 153