وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کے تعاملی پروگرام ’پریکشا پہ چرچا‘ کا 5واں ایڈیشن یکم اپریل 2022 کو منعقد کیا جائے گا


وزیر اعظم پوری دنیا کے طلبا، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے

تخلیقی تحریری مقابلے کے لیے تقریباً 15.7 لاکھ شرکا نے جوش و خروش سے رجسٹریشن کیا

Posted On: 24 MAR 2022 6:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1 اپریل 2022 کو پریکشا پہ چرچا کے 5ویں ایڈیشن کے دوران پوری دنیا کے طلبا، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے۔ تخلیقی تحریری مقابلے کے لیے تقریباً 15.7 لاکھ شرکاء نے جوش و خروش سے اندراج کیا۔

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک منفرد انٹرایکٹو پروگرام - پریکشا پہ چرچا کا تصور پیش کیا ہے جس میں ملک بھر کے اور بیرون ملک سے بھی طلبا، والدین، اساتذہ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور امتحان کے دباؤ پر قابو پانے اور زندگی کو اتسو کے طور پر منانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

یہ تقریب گزشتہ چار سالوں سے وزارت تعلیم کے محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کی طرف سے کامیابی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔ پی پی سی کے پہلے تین ایڈیشن نئی دہلی میں ٹاؤن ہال انٹرایکٹو فارمیٹ میں منعقد ہوئے۔ چوتھا ایڈیشن 7 اپریل 2021 کو آن لائن منعقد ہوا تھا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3155


(Release ID: 1809350) Visitor Counter : 127