سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بھومی راشی پورٹل
Posted On:
24 MAR 2022 12:40PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نےآج لوک سبھا میں بتایا کہ سڑک اور ٹرانسپورٹ کی وزارت نے قومی شاہراہ(این ایچ) پروجیکٹوں کےلیےزمین کی حصولی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنےکی خاطر بھومی راشی پورٹل تیار کیا ہے۔یہ پورٹل یکم اپریل 2018 سے پروجیکٹ نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کےلیےلازمی بنایاگیاہے۔
بھومی راشی پورٹل کو اپنانے کےساتھ زمین کی حصولی کے مسودے کے متعلق سبھی نوٹی فکیشن ریاستی سرکارمتعلقہ رینیو افسر کے ذریعہ آن لائن داخل کیے جاتے ہیں،جنہیں زمین کی حصولی کے لیے مجاز اتھارٹی (سی اے ایل اے)کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔وزارت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن کامسودہ ،اس کے بعد ای-گزٹ کے ذریعے گورنمنٹ آف انڈیا پریس کو آن لائن بھیجا جاتاہے۔
اس طرح زمین کے حصولی کے تمام عمل کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہےاور اب یہ عمل کاغذ کے بغیر بن گیا ہے۔یہ پورٹل نوٹی فکیشن کی اشاعت کے لیے وقت کی مدت کوکافی حدتک کم کرپایاہے اور شفافیت کے ساتھ ساتھ اثرپذیری بھی لایا ہے۔ 19-2018 کےمالی سال کےدوران زمین کی حصولی کے کل 2842 نوٹی فکیشن جاری کیے گئے تھےجب کہ اس کے برعکس 17-2016اور18-2017 (بھومی راشی پورٹل کے شروع ہونے سے قبل)کے مالی سال کےدوران سالانہ اوسطا ایک ہزارنوٹی فکیشن جاری کیے گئے۔قومی شاہراہوں کے قانون 1956 کی دفعہ 3 کے تحت کل 9464 نوٹی فکیشن یکم اپریل 2018 سے 21 مارچ 2022 تک بھومی راشی پورٹل کے ذریعے شائع کیے گئے۔بھومی راشی پورٹل کے ذریعے یکم اپریل 2018 سے 21 مارچ 2022 تک قومی شاہراہوں کے قانون 1956 کی دفعہ 3 (ڈی) کے تحت کل86235.6981231حاصل کی گئی۔
پورٹل کی اثرپذیری کا وقتا فوقتا وزارت میں جائزہ لیا جاتا ہے اور ریاستی سرکاروں سے ملنے والے فیڈبیک کی بنیاد پر اور وزارت کی نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے معلومات کی بنیاد پر بھومی راشی پورٹل میں مناسب تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔
سوال کے حصہ (بی) کی تفصیلات ضمیمہ میں ہے۔
ضمیمہ
بھومی راشی پورٹل سے متعلق ضمیمہ
معاملات کی ریاست کے اعتبار سےتفصیلات اس کے شروع ہونے کے بعد سے بھومی راشی پورٹل پر درج کی گئی ہیں:۔
نمبر شمار
|
ریاستیں
|
سروے (تعداد میں)
|
1
|
آندھرا پردیش
|
69015
|
2
|
اروناچل پردیش
|
2
|
3
|
آسام
|
12516
|
4
|
بہار
|
75494
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
47648
|
6
|
دہلی
|
1663
|
7
|
گوا
|
4233
|
8
|
گجرات
|
27209
|
9
|
ہریانہ
|
116616
|
10
|
ہماچل پردیش
|
33358
|
11
|
جموں وکشمیر
|
10747
|
12
|
جھارکھنڈ
|
27905
|
13
|
کرناٹک
|
73749
|
14
|
کیرالہ
|
38653
|
15
|
لداخ
|
2546
|
16
|
مدھیہ پردیش
|
60589
|
17
|
مہاراشٹر
|
71022
|
18
|
منی پور
|
4690
|
19
|
میزورم
|
21409
|
20
|
اوڈیشہ
|
33230
|
21
|
پانڈیچری
|
680
|
22
|
پنجاب
|
111024
|
23
|
راجستھان
|
89769
|
24
|
سکم
|
3992
|
25
|
تمل ناڈو
|
72279
|
26
|
تلنگانہ
|
18704
|
27
|
تریپورہ
|
13274
|
28
|
اترپردیش
|
83260
|
29
|
اتراکھنڈ
|
24795
|
30
|
مغربی بنگال
|
12683
|
|
کل میزان
|
1162754
|
**************
ش ح۔ ح ا۔ج ا
U. NO : 3129
(Release ID: 1809103)
Visitor Counter : 165