نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
پیرا شٹلر مانسی جوشی نے دلّی کی قومی جنگی یادگار پر گلوان وادی میں شہید ہوئے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب بھی میں ملک کی نمائندگی کروں گی، ہندوستانی مسلح افواج کی قربانیوں کو یاد کروں گی ‘‘
Posted On:
23 MAR 2022 4:52PM by PIB Delhi
بھارت کی ممتاز پیرا شٹلر اور 2019 ء کی عالمی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن مانسی جوشی نے حال ہی میں قومی دار الحکومت کے اپنے مختصر دورے کے دوران دلّی کی قومی جنگی یاد گار کا دورہ کیا ۔ مانسی ، جو حال ہی میں خواتین کے سنگلز ایس ایل 3 زمرے میں بی ڈبلیو ایف پیرا بیڈمنٹن رینکنگ میں عالمی نمبر 1 بنی ہیں، 2019 ء میں قومی یادگار کے افتتاح کے بعد سے ، اس کا دورہ کرنے اور ملک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی خواہش مند تھیں۔

محترمہ مانسی نے کہا کہ ’’ 2019 ء کے بعد سے میں قومی جنگی یادگار کا دورہ کرنا اور ان لوگوں کو اپنا احترام پیش کرنا چاہتا تھی ، جنہوں نے ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور عظیم قربانیاں دیں۔ آخر کار ، آج مجھے موقع ملا اور مجھے اس جگہ کا دورہ کرنے کا واقعی اعزاز حاصل ہوا۔ ‘‘
دورے کے دوران، مانسی نے ، ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے 2020 ء کے گلوان وادی کے تشدد کے دوران اپنی جانیں قربان کیں ، جن میں آنجہانی کرنل سنتوش بابو بھی شامل ہیں ، جنہیں ان کی بہادری کے لئے ہندوستان کے دوسرے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز مہاویر چکر سے نوازا گیا تھا ۔

مانسی نے قومی جنگی یادگار کے وِراٹ چکر کا چکر بھی لگایا ، جو کانسے کی چھ میورلس پر مشتمل ہے ، جس میں ہندوستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ کی طرف سے لڑی جانے والی مشہور لڑائیوں لونگے والا کی لڑائی، گنگا ساگر کی لڑائی، تتھوال کی لڑائی، ریزانگلہ کی جنگ ، آپریشن میگھدوت اور آپریشن ٹرائیڈنٹ کی عکاسی کی گئی ہے ۔

6 شدید لڑائیوں کی کہانیوں نے مانسی کو جذباتی کر دیا اور انہوں نے کہا کہ اب وہ جب بھی ملک کی نمائندگی کریں گی ، انہیں یاد رکھیں گی ۔
’’ کاش میں بچپن میں زیادہ جانتی اور (ان لڑائیوں کے بارے میں) مزید معلومات رکھتی۔ اگر میرے پاس بچپن میں ہی یہ تمام معلومات ہوتیں تو مجھے لگتا ہے کہ میرے اندر اپنی مسلح افواج کے تئیں مزید فہم اور احترام پیدا ہوتا لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔ ‘‘

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہم ملک سے باہر جاتے وقت ترنگا ساتھ رکھتے ہیں لیکن ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کر سکتا (ملک کے لیے اپنی جان دے دے ) ۔ اگلی بار جب میں ملک کی نمائندگی کروں گی تو میں ان تمام سپاہیوں کو اپنے ذہن میں رکھوں گی اور اسے ہمیشہ یاد رکھوں گی ۔
****
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3091
(Release ID: 1808860)
Visitor Counter : 140