خلا ء کا محکمہ
مشن گگن یان
Posted On:
23 MAR 2022 1:13PM by PIB Delhi
عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت اور وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاس کہ گگن یان پروگرام کی موجودہ صورت حال مندرجہ ذیل ہے:
- بینگلورو میں خلا ءنوردی کا ایک تربیتی مرکز شروع کیا گیا ہے۔ اس نئے شروع کئے گئے خلاء نوردی کی تربیت کے مرکز میں تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
- گگن یان کے لئے سبھی نظام اور ذیلی نظام کا ڈیزائن مکمل ہو گیا ہے۔ اسے تیار کرنے کا عمل مختلف مرحلوں میں ہے۔
- III. انسان والے، کرایوجنک انجن کی اہلیت کی لمبی مدت والی جانچ اور انسان والے وکاس انجن کی پہلے مرحلے کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ گگن یان سروس ماڈیول پروپلژن نظام کے لئے ڈیمونسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
- سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ زمینی نیٹ ورک کے لئے پروف آف کنسیپٹ ڈیمونسٹریشن کی تکمیل۔ آربیٹل ماڈیول تیاری کے لئے انٹی گریشن مرکز کی تعمیر مکمل ہونے والی ہے۔
- قومی اور بین الاقوامی دونوں طرح کی ایجنسیوں کے ساتھ ، متعلقہ سرگرمیاں، جو مفاہمت ناموں، ٹھیکوں اور عمل در آمد کے بندو بست (آئی اے) سے متعلق ہیں، جاری ہیں۔ انسان پر مرکوز مختلف مصنوعات کا ڈیزائن مکمل ہو گیا ہے اور مختلف نمونوں پر کام جاری ہے۔
- میسرز گلاو کوزموس (روس) اور سی این ای ایس (فرانس) کو دیئے گئے ٹھیکوں کے عوض گگن یان کی خدمات شروع کی گئیں۔
- عملے کی بحالی کی کارروائیوں کے لئے اہم اور ذمہ داری کی تفصیلات۔
- مائیکرو گریوٹی کے فروغ سے متعلق سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ تجربات کے لئے تیار کئے گئے ڈیزائن پر کام جاری ہے۔
حکومت ہارڈ ویئر، کل پرزون کی سپلائی، صحت پر نظر رکھنے والے آلات ، ورچوئل ریئلٹی سیمولیٹرس وغیرہ، مختلف گگن یان سرگرمیوں کے لئے پرائیویٹ شعبے اور اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-اس - ق ر)
U-3061
(Release ID: 1808617)
Visitor Counter : 247