عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

بچوں کی دیکھ بھال کے لئےچھٹی( سی سی ایل)

Posted On: 23 MAR 2022 12:27PM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایات ، پنشن کے وزیرمملکت اور وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سول سروسز اور مرکز کے امور سے متعلق عہدوں پر تعینات خواتین سرکاری ملازمین، مرکزی سول سروسز (لیو) رولز، 1972 کے ضابطہ  43 ۔ سی کے تحت  بچوں کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی ( سی سی ایل) لینے کے لیے اہل ہیں، یہ ضابطے نیچے دیئے گئے ہیں:

(i) ۱۸سال تک کی عمر تک کے دو سب سے بڑے زندہ بچ جانے والے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے پوری ملازمت کے دوران زیادہ سے زیادہ سات سو تیس دنوں کے لیے۔

(ii) معذور بچے  کے معاملے میں عمر کی کوئی حد نہیں۔

(iii) ایک کیلنڈر سال میں تین سے زیادہ مراحل کے لیے نہیں۔

(iv) ایک خاتون سرکاری ملازم کے معاملے میں، ایک کیلنڈر سال میں تین مراحل میں سی سی ایل کی منظوری کو ایک کیلنڈر سال میں چھ مراحل  تک بڑھایا جائے گا۔

ضابطہ  43۔سی (3) کے مطابق سی سی ایل کو عام طور پر پروبیشن کی مدت کے دوران نہیں دیا جائے گا، سوائے اس کے کہ بعض انتہائی ضروری حالات میں جہاں چھٹی کو منظورکرنے والی اتھارٹی پروبیشنر کی سی سی ایل کی ضرورت کےبارے میں مطمئن ہو، بشرطیکہ اس طرح کی چھٹی  منظور کی گئی ہو اور وہ کم سے کم ہو۔

سی سی ایس (لیو) رولز، 1972 کے ضابطہ43۔سی کے مطابق،سی سی ایل کامطالبہ حق کے معاملےکے طور پر نہیں کیا جا سکتا اور کسی بھی حالت میں کوئی بھی ملازم پیشگی منظوری کے بغیر سی سی ایل پر پیشرفت نہیں کر سکتا۔

****************

(ش ح ۔ح ا۔ف ر )

U NO: 3055



(Release ID: 1808603) Visitor Counter : 209