شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کی وزارت24 سے 27 مارچ 2022 تک حیدرآباد میں ’ونگز انڈیا 2022‘ پروگرام کا انعقاد کررہی ہے


’ونگز انڈیا -2022 ‘ شہری ہوابازی (کمرشیل عام اور تجارتی ہوا بازی) پر ایشیا کا سب سے  بڑا پروگرام ہے

اس پروگرام کا عنوان  ’انڈیا @75:ہوا بازی صنعت کے لئے نیا افق‘ ہے

Posted On: 22 MAR 2022 2:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 مارچ 2022/

وزار ت شہری ہو ا بازی اور فکی مشترکہ طورسے شہری ہوا بازی (کمرشیل، عام  اور تجارتی  ہوا بازی) پر ایشیا کے سب سے بڑے پروگرام  ونگز انڈیا 2022 کا  انعقاد کررہے ہیں۔   اس کا مقصد  شعبے کی  تیزی سے بدلتی  رفتار  (ڈائنامک) کو پورا کرنے کے لئے  ایک معقول  پلیٹ فارم  مہیا کرنا ہے۔ یہ نئے  تجارتی ایکوزیشن (اختیار) سرمایے  پالیسی سازی اور علاقائی کنکٹی ویٹی پر مرکوز ہے۔   حیدرآباد  میں واقع  بیگم پیٹ ہوائی اڈےمیں 24 سے 27 مارچ  2022 تک  منعقدہ   ایک مشترکہ  سہولت فورم  ’ونگز انڈیا 2022‘ ہوا بازی کے شعبے کو  بہت پسندیدہ   حوصلہ افزائی   فراہم کرے گا اور نومنظم  فوکس پلیٹ فارم  خریداروں ،   فروخت کاروں ، سرمایہ کاروں   اور دیگر شراکت داروں کو  جوڑنے کے  میدان میں  عمدگی کے لئے   ’’ونگز انڈیا  ایوارڈز   2022 ‘‘ کے اگلے ایڈیشن کے   آغاز کا   اعلان کرتے ہوئے  وزارت نے خوشی کا اظہار کیا ۔ ملک کی  آزادی کا امرت مہوتسو  کے تحت   اس انعقاد کا   عنوان  ’انڈیا  75 ہوا بازی صنعت کے لئے نیا افق ‘‘ ہے۔

ونگز انڈیا وائس ، ہوا بازی سے متعلق  ان کمپنیوں/اداروں /تنظیموں کو فراہم کئے جائیں گے جنہوں نے ہندستان میں شہری ہوا بازی  کے شعبے میں ریکارڈ قائم کئے ہیں اور  اپنا   اہم  تعاون  دیا ہے۔  یہ معروف ایوارڈز  تقریب بروز جمعرات ، 25 مارچ 2022 کو  ونگز انڈیا  2022 کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوتر آدتیہ سندھیا 25 مارچ 2022کو  باقاعدہ طور سے  اس پروگرام کا  افتتاح کریں گے۔  اس پروگرام میں  کئی  متعدد غیر ملکی  اہم شخصیات ،سفیر ، ہوا بازی کے مختلف  شعبوں کے  نمائندگان  جیسے کہ  ایئرلائنز، ہوائی اڈہ آپریٹرز، ایئرپورٹ ایجنسیاں،  شہری ہوا بازی اتھارٹی، مشیر  ، انجینئرنگ،   اڑان،  آمدروفت  ، رکھا رکھاؤ، مرمت  اور  اوور ہال ایجنسیاں،  پائلٹ/فلائٹ آپریٹر ،فروخت اور خدمت  یا مدد وغیرہ   حصہ لیں گے۔

جناب سندھیا نےا س پروگرام کے لئے دیئے گئے   اپنے  پیغام میں کہا ’ونگز انڈیا 2022 ،ہندستان کو  دنیا کے   چوٹی کے   شہری ہوا بازی  مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے  حکومت ہند کی  پابند عہد کی علامت ہے۔    مجھے یقین ہے کہ   ونگز انڈیا   جو پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے وہ شہری ہوا بازی  کے شعبے میں  اسٹیک ہولڈرز کی تشویشات کے ساتھ   پالیسی سازی کو   سپمرونائز کرنے میں   اہم   کام کرے گا۔

اس کے نتیجے میں بھاری سرمایہ کاری اور تجارت کے موقع پیداہوں گے جس سے   اس صنعت میں  آنے کے خواہش مند لوگوں کے لئے   لاکھوں روزگار  پیدا ہوں گے۔   شہری ہوابازی شعبے کے سامنے پیش کی جانے والی  ہماری نئی ہیلی کاپٹر پالیسی  ، ڈرون پالیسی،  ایم آر او پالیسی  اور اڑان  تربیتی تنظیم پالیسی    ہندستانی صنعت کے مواقع میں  داخلے کو منظم کرنے اور ہماری  عہد بستگی کے   گواہ ہیں۔   میں  ونگز انڈیا  2022 میں تمام شراکت داروں کو  دیکھنے اور شہری ہوا بازی شعبے  کی اس انوکھی   ترقی کی  کہانی کا   جشن منانے کے لئے  بے تاب ہوں۔

شہری ہوابازی کےوزیر مملکت جنرل ڈاکٹر  وی کے سنگھ  (سبکدوش)  اس پروگرام کے لئے اپنی نیک خواہشات دیں  انہوں نے کہا کہ    ’’جیسا کہ ہندستان عالمی پیمانے پر    ایک اہم  کردار   نبھانے کے لئے  سامنے آرہا ہے، اس کے ہوا بازی شعبے کو   نظر انداز  نہیں کیا جاسکتا ہے۔  یہ شعبہ  معاشی پروڈکٹس  ، نوکریوں،  اور بہتر کنکٹی ویٹی کے ذریعہ   اہل تجارت سمیت   ترقی کو بڑھانے کا  کام کرتا ہے اور یہ   میک ان انڈیا   پہل میں   خود کو سب سے بڑے   تعاون کرنے والوں میں  سے  ایک ثابت کیا ہے۔  ونگز انڈیا 2022 شہری ہوا بازی پر  ایشیا کا  سب سے بڑا پروگرام ہے ، جو نئے   تجارتی  قبضے،  سرمایے،  پالیسی سازی اور  علاقائی کنکیٹی ویٹی پر  توجہ مرکوز کرتے ہوئے   شعبے کی   تیزی سے بدلتی رفتار کے لئے    ایک معقول   پلیٹ فارم  مہیا کرتاہے۔ ہندستان ہوا  بازی، آسمان کی حد ہے‘‘ کے لئے     تمام  اقدامات کئے گئے ہیں۔  میں خواہش کرتا ہوں کہ  ونگز 2022 کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔

پہلے دو دن یعنی 24 اور 25 مارچ کو الگ الگ   نمائشوں، تبادلہ خیال   اور پرزینٹیشن منعقد کی جائیں گی۔ ان میں  سارنگ ٹیم  (ہندستانی فضائیہ)   کے ذریعہ    نمائش اور   اڑان نمائش ،  ہیلی کاپٹر صنعت پر   گول میز   میٹنگ /پینل تبصرہ  تجارتی  ہوا بازی  ،   زرعی اڑان،  ڈرون کا  طلائی دور،   اے ایم  سی  ایچ اے ایم   کے ساتھ ہندستان-امریکہ  گول میز کانفرنس ،  ڈرون  مظاہرہ ،  افتتاحی اجلاس  ہندستان 75 ہوا بازی صنعت کے لئے  نیا افق ،  عالمی سی ای او فورم   اور ونگز انڈیا ایوارڈ 2022  تقریبات وغیرہ   شامل ہیں، وہیں  26 اورر27  مارچ 2022 کو سارنگ ٹیم  ہندستانی فضائیہ،   کی نمائش   اور  دل کو موہ لینے والا اڑان مظاہرہ کا  انعقاد کیا جائے گا۔  یہ عوام کے لئے کھلا رہے گا۔

 اس پروگرام کے بارے میں   دیگر معلومات کے لئے ویب سائٹ https://www.wings-india.co.in دیکھیں۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2995


(Release ID: 1808463) Visitor Counter : 150