عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نریندر مودی حکومت نے کسی مخصوص کام کے لیے خوب سے خوب تر ٹیلنٹ اور صلاحیت کو بھرتی کرنے کے لیے لیٹرل اینٹری تقررات کو ہموار بنایا ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، نئی دہلی میں اس کے 15 روزہ انڈکشن پروگرام کے دوران جوائنٹ سکریٹری / ڈائریکٹر اور ڈپٹی سکریٹری کی سطح کے حکومت میں 30 لیٹرل طور پر بھرتی ہونے والے افسران سے بات چیت کی

لیٹرل اینٹری میکانزم کا حتمی مقصد وسیع تر پول سے خوب سے خوب تر کو چننا ہے کیوں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کی گئی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے لیے نئی ہنر مندیوں اور مہارتوں کی ضرورت ہے

کارپوریٹ اور سرکاری شعبے کے درمیان فرق تیزی سے کم ہو رہا ہے اور آج کے نیو ورک اپروچ سسٹم میں بہتر مہارتوں کی ضرورت ہے

Posted On: 22 MAR 2022 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 مارچ 2022:

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت نے مہارت کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص کام کے لیے بہترین صلاحیتوں کو بھرتی کرنے کے لیے لیٹرل اینٹری تقرریوں کو ہموار کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B9O8.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد کیا کہ سابقہ حکومتوں نے بھی لیٹرل تقرریاں کی تھیں اور کچھ مشہور لیٹرل تقرریوں میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی بطور چیف اکنامک ایڈوائزر 1982 میں تقرری شامل ہے۔ تاہم مودی حکومت نے یو پی ایس سی کے ذریعے اس عمل کو ادارہ جاتی بنانے اور انتخاب کے لیے ایک معیار طے کرنے کی کوشش کی ہے جو معروضی، شفاف اور خالصتاً میرٹ اور تجربے پر مبنی ہے۔

نئی دہلی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں اس کے 15 روزہ انڈکشن پروگرام کے دوران جوائنٹ سکریٹری / ڈائریکٹر اور ڈپٹی سکریٹری کی سطح پر حکومت میں بھرتی ہونے والے 30 لیٹرل افسران سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ لیٹرل اینٹری میکانزم کا حتمی مقصد وسیع تر پول سے خوب  سے خوب تر کا انتخاب کرنا ہے کیوں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کی گئی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے لیے نئی مہارتوں اور ہنرمندیوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب وزیر اعظم مودی بھارت کو دنیا میں صف اول کا ملک بننے کی سمت میں لے جا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FK5Q.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو آئی آئی پی اے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، نے نئے افسران کو صلاح دی کہ جواب دہی، شفافیت اور شہری مرکوز اپروچ حکومت کے ساتھ ان کے دَور کی پہچان ہونی چاہیے۔

مرکزی وزیر نے رائے دی کہ کارپوریٹ اور سرکاری شعبے کے درمیان فرق تیزی سے کم ہو رہا ہے اور آج کے نیو ورک اپروچ سسٹم میں بڑھتی ہوئی مہارتوں کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QV4N.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چوں کہ دنیا میں بھارت کا قد بڑھ رہا ہے اس لیے نئے افسران اس عظیم موقع سے بہترین استفادہ کرکے ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کی کوششیں اگلے 25 برسوں میں بھارت کو عالمی رہ نما بنا سکتی ہیں جب ملک اپنی آزادی کے 100 سال منا رہا ہوگا۔

30 لیٹرل افسران میں تین جوائنٹ سکریٹری، 18 ڈائریکٹر ز اور نو ڈپٹی سکریٹری ہیں جو حکومت کی 21 وزارتوں / محکموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00460VJ.jpg

 

آئی آئی پی اے کے ڈی جی جناب ایس این ترپاٹھی، آئی آئی پی اے کے رجسٹرار جناب امیتابھ رنجن اور ڈی او پی ٹی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ رشمی چودھری بھی اس تقریب میں موجود کئی دیگر معززین میں شامل تھیں۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3023

 


(Release ID: 1808413) Visitor Counter : 173