شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہوائی اڈوں پر بہتر سیکورٹی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے

Posted On: 21 MAR 2022 3:21PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت  جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

سیکورٹی کے تقاضے نوعیت کے اعتبار سے محرک ہوتے ہیں۔ ملک میں شہری ہوابازی کے تحفظ کی ضابطہ کاری کا محکمہ، شہری ہوابازی کی سیکورٹی کا بیورو (بی سی اے ایس)، متعلقہ ایجنسیوں اور وابستگان کے صلاح و مشورے سے وقتاً فوقتاً ہوائی اڈوں کے حفاظتی نظام کا جائزہ لیتا رہتا ہے اور تقاضے کے مطابق انہیں اپ گریڈ بھی کرتا ہے۔

ہوائی اڈوں کے حفاظتی نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے درج ذیل جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے:-

  1. مرکزی ایکسس کنٹرول سسٹم: اس پہل کی شروعات بائیو میٹرک والے اسمارٹ کارڈ پر مبنی ایئر پورٹ انٹری پرمٹ (اے ای پی) اور ریڈیو فریکونسی آئڈینٹٹی (آر ایف آئی ڈی) پر مبنی خودکار طریقے سے گاڑی کی رسائی کا کنٹرول سسٹم، ٹرمینل، ژون اور دروازے کے مطابق، تاکہ ہوائی اڈہ پر کام کرنے والے لوگ اور گاڑی کی رسائی کو محفوظ اور باضابطہ بنایا جا سکے۔
  2. ہوائی اڈوں پر مرحلہ وار طریقے سے باڈی اسکینر کی تنصیب۔
  3. ڈیجی یاترا: شہری ہوا بازی کی وزارت نے اگست 2018 میں ڈیجی یاترا پالیسی شروع کی تھی، تاکہ مسافروں کو ہندوستانی ہوائی اڈوں پر کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور مختلف ٹچ پوائنٹس پر ٹکٹ اور آئی ڈی کی بار بار تصدیق کی ضرورت نہ پیش آئے۔
  4. ریڈیولوجی کا پتہ لگانے والا آلہ (آر ڈی ای): بی سی اے ایس نے ریڈیولوجیکل ایمرجنسیز کو روکنے کے لیے ہندوستانی ہوائی اڈوں پر آر ڈی ای کو بروئے کار لانے کی خاطر معیاری کام کاج سے متعلق طریقہ کے بارے میں اے وی ایس ای سی سرکلر نمبر 2020/01 جاری کیا ہے۔
  5. ڈرون/دور سے چلائے جانے والے طیارہ (آر پی اے) سے نمٹنے کا نظام: حال ہی میں، بی سی اے ایس نے ایک سرکلر جاری کرکے ہوائی اڈوں پر یو اے وی کا پتہ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے تفصیلات طے کی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 2910

 


(Release ID: 1807973)
Read this release in: English , Marathi , Bengali , Tamil