کانکنی کی وزارت
جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ کانکنی شعبے کی ترقی ہندوستانی معیشت کےلئے صحیح محرک ہے
چھتیس ویں بین الاقوامی ارضیاتی کانگریس (آئی جی سی) کا نئی دہلی میں افتتاح
ہندوستان اٹھاون برس بعد آئی جی سی کی میزبانی کررہا ہے
آئی جی سی کا بنیادی موضوع ہے ’’جیوسائنس: پائیدار مستقبل کے لئے بنیادی سائنس‘‘
Posted On:
20 MAR 2022 5:23PM by PIB Delhi
کوئلے، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان کا کانکنی کا مجموعی جغرافیائی علاقہ خاطر خواہ طور سے بڑھا ہے اور یہ سیکٹر ملک بھر میں بارہ مکین افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ جن میں براہ راست اور بالواسطہ دونوں شامل ہیں۔ 36 ویں انٹر نیشنل ارضیاتی کانگریس آئی جی سی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تحت کانکنی کی رفتار کئی گنا بڑھی ہے۔ کانکنی کے سیکٹر میں حالیہ اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے جو ہندوستانی معیشت کے لئے زبردست محرک ثابت ہوئی ہیں، جناب جوشی نے جیو لوجکل سروے آف انڈیا کی ان کوششوں کو سراہا جو اس نے اپنی کارکردگی کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی جانب کی ہیں۔
کوئلے، کانکنی اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے، مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ویزر مملکت (آزاد چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزاد چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے ، شکایات عامہ اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھی اس پروگرام کو ورچوئل طریقے سے خطاب کیا جو دیگر اکابرین اس اس موقع پر موجود تھے ان میں کانکنی کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر آلوک ٹنڈن، ارضاتی سائنس وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر ایم ۔ ادی چندرن، ڈی جی ، جی ایس آئی جناب راجیندر سنگھ گرکھل شامل ہیں۔
چھتیس ویں انٹرنیشنل جیولوجکل کانگریس کا تھیم ہے ’’جیو سائنس:پائیدار مستقبل کے لیے بنیادی سائنس‘‘ْ آئی جی سی کانکنی کی وزارت، ارضیاتی سائنس کی وزارت، انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی اور بنگلہ دیش ، نیپال اور سری لنکا کی سائنس اکیڈمیوں کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔
اس پروگرام سے جیوسائنس اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ کے میدانوں میں معلومات اور تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے کا منفرد موقع فراہم ہوگا۔ اس سے کانکنی ، معدنیاتی کھوج اور پانی، معدنیاتی وسائل اور ماحولیات سے متعلق تازہ ترین ٹیکنالوجیوں کی براہ راست جانکاری حاصل ہوگی۔ آئی جی سی کے افتتاحی دن یادگاری ڈاک ٹکٹ، فرسٹ ڈے کور اور جیو ٹورزم مراکز کے بارے میں رنگا رنگ کتابچوں کا اجراء کیا گیا۔
ہندوستان نے اپنے علاقائی ساجھیداروں کی قیادت کرتے ہوئے 2012 میں برسبن میں 34 ویں انٹرنیشنل جیو لوجکل کانگریس میں 2020 کی کانگریس کی میزبانی کی تجویز رکھی تھی۔ موجودہ کانگریس جو پہلے کے پروگرام کے مطابق دو سے آٹھ مارچ 2020 میں منعقد ہونی تھی، کووڈ عالمی وباء کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔ 58 سال پہلے ہندوستان نے آئی جی سی کے 22 ویں اجلاس کی میزبانی کی تھی جو ایشیا کی سرزمین پر پہلی آئی جی سی تھی۔
*****
U.No:2861
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1807464)
Visitor Counter : 155