وزارت سیاحت

ہریانہ کے گورنرجناب بندارو دتاتریہ اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال نے 35ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلے کا افتتاح کیا


سکریٹری سیاحت، حکومت ہند جناب اروند سنگھ سورج کنڈدستکاری میلے سے خطاب کیا

Posted On: 20 MAR 2022 8:45AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 20 مارچ        ہریانہ کے گورنرجناب بندارو دتاتریہ اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال نے آج 35ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہریانہ کے سیاحتی جنگلات ، مہمان نوازی اورآرٹ، تعلیم اور  پارلیمانی امور کے وزیر جناب  کنور پال، جمہوریہ ازبکستان کے سفارت خانے کے خصوصی سفیر عزت مآب جناب دلشود اخاتوف، بڑکھل سے رکن اسمبلی محترمہ سیما تریکھا، حکومت ہند کے بجلی اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال، ٹرانسپورٹ ، کانکنی، علم نباتات، ہنر مندی کے فروغ اور صنعتی تربیت اور انتخابات کے وزیر جناب مول چند شرما اور حکومت ہند کی وزارت سیاحت میں سکریٹری جناب اروند سنگھ سمیت دیگر معززین اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G2BC.jpg

افتتاحی اجلاس کے دوران، ہریانہ کے گورنر، جناب بندارو دتاتریہ نے اپنے خطاب میں تہذیب اور ثقافت کی ترقی میں آرٹ اور دستکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دستکاری میلے کے انعقاد کے لیے مرکزی حکومت اور حکومت ہریانہ کی وزارتوں کی  ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستان اور ساتھ ہی ساتھ شریک ممالک کے دستکاروں کو اپنے اپنے ممالک کے فنون اور دستکاری کی بھرپور وراثت  پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00211LC.jpg

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے کہا کہ سورج کنڈ دستکاری میلہ ہندوستان بھر سے ہزاروں دستکاروں کو اپنے آرٹ اور مصنوعات کو وسیع تر سامعین کے سامنے نمائش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح، اس میلے نے ہندوستان کی وراثت دستکاری کو زندہ کرنے میں بھی مدد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کا سورج کنڈ دستکاری میلہ خاص  ہے کیونکہ ان دنوں ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ میلہ پہلی بار 1987 میں منعقد کیا گیا تھا اور یہ اس سال منعقد ہونے والا 35 واں دستکاری میلہ ہے اور یہ نہ صرف ہریانہ بلکہ پورے ہندوستان کے دستکاروں کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہمارے شاندار ورثے اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DOTE.jpg

حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے سکریٹری،جناب اروند سنگھ نے فرید آباد کےسورج کنڈ دستکاری میلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35 واں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ 2022 ایک طویل وقفے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے کیونکہ سال 2021 میں کووڈ 19 وبائی مرض کے باعث شدت سے انتظار کیے جانے والے اس دستکاری میلے کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا۔ تاہم، اس سال سورج کنڈ میلہ ایک نئی توانائی کے ساتھ ایک بڑی تقریب کے وعدے کے ساتھ آیا ہے''۔ انہوں نے اس سال دستکاری میلے کے انعقاد اور اس کے نفاذ کے لئے ہریانہ حکومت کی کوششوں اور محنت کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ یہ ہندوستان میں سیاحت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

حکومت ہریانہ کے پرنسپل سکریٹری برائےسیاحت، جناب ایم ڈی سنہانے کہا کہ میلہ گراؤنڈ 43.5 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں دستکاروں کے لیے 1183ورک ہٹس اور ایک کثیر پکوان فوڈ کورٹ ہے، جو نمائش دیکھنے والوں میں بے حد مقبول ہے۔ میلے کا ماحول مہوا، نرگس، پانچ جنیہ جیسے نقشوں اور سجاوٹ کے ساتھ اسے خاص ثقافت سے جوڑتا ہے اور اس کے ساتھ ہی  آزادی کے 75 سال کا تھیم،آزادی کے تمغوں، ترنگے کے جھنڈے اور یادگاری ٹکٹوں  کی شکلیں اور نقاشی اس کے حسن میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'سورج کنڈ میلہ اب بیرون ملک بے پناہ مقبولیت کے ساتھ ایک سیاحتی پروگرام  بھی بن چکا ہے اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے ایڈیشن میں نئی ​​اختراعات کے ساتھ اس تقریب کو مزید شاندار بنائیں گے۔

سورج کنڈدستکاری میلہ پہلی بار 1987 میں منعقد کیا گیا تھا تاکہ دستکاری، ہینڈ لوم اور ہندوستان کے کی بھرپورثقافتی ورثے اور تنوع کی نمائش کی جا سکے۔ مرکزی وزارت سیاحت، ٹکسٹائل، ثقافت، امور خارجہ اور حکومت ہریانہ کے اشتراک سے سورج کنڈ میلہ اتھارٹی اور ہریانہ ٹورزم کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا، یہ میلہ دستکاری، ثقافت کی خوبصورتی اور ہندوستان کے لذیذ پکوان سے آراستہ ماحول کی شاندار نمائش کے طور پر بین الاقوامی سیاحتی کیلنڈر میں قابل فخر اور نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔ وقت کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، پے ٹی ایم انسائڈر جیسے پورٹل کے ذریعہ  آن لائن ٹکٹ دستیاب کرائے جاتے ہیں، جس سے میلہ دیکھنے کے لیے آنے والوں کو احاطے میں لمبی قطاروں کی پریشانیوں کے بغیر آسانی سے داخل ہونے میں مدد ملتی ہے۔ آس پاس کے علاقوں سے میلہ دیکھنے والوں کو میلے کی جگہ تک لے جانے کے لیے مختلف مقامات سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔

35 ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ 2022 کا ‘تھیم اسٹیٹ’ جموں و کشمیر ہے، جو ریاست کے مختلف فن پاروں اور دستکاری کے ذریعہ اپنی منفرد ثقافت اور شاندار وراثت کی نمائش کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے سینکڑوں فنکار مختلف لوک فن اور رقص پیش کریں گے۔ روایتی رقص آرٹ فارم سے لے کر شاندار دستکاری تک، جموں و کشمیر کے ورثے اور ثقافت کا گلدستہ سامعین کو مسحور کرنے کے لیے موجود ہے۔ وشنو دیوی مندر، امر ناتھ مندر، کشمیر کے فن تعمیر کی  نمائندگی کرنے والے ، ہاؤس بوٹ کی لائیو نمائش اور یادگاری گیٹ 'مبارک منڈی - جموں' کی جھانکی اس سال کے میلے کی خاص کشش کے طور پر موجود ہے۔

35ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ 2022 کی اہم جھلکیاں:

  • ازبکستان اس سال کے میلے میں شراکت دار ملک کے طور پر شرکت کرے گا۔
  • انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) کی ترقی کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، میلے کے داخلے کے ٹکٹ پے ٹی ایم انسائڈر کے ذریعہ آن لائن بک کیے جا سکتے ہیں۔
  • تکنیکی اختراعات کے ذریعہ پریشانی سے پاک پارکنگ
  • ویب سائٹ پر دستیاب ورچوئل ٹور اور کاریگر کی معلومات ہے:  www.surajkundmelaauthority.com
  • آرٹ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ روایتی اور ثقافتی فنکاروں جیسے راجستھان سے کچی گھوڑی، اسٹک واکر، کال بیلیا، بہروپیا، ہماچل سے کنگری ناٹی ، آسام سے پیہو، پنجاب سے بھانگڑا، جندوا، جھومیر، اتراکھنڈ سے چھپیلی، اتر پردیش سے بارسانہ کی ہولی، میگھالیہ سے وانگیا، اوڈیشہ سےسنبھل پوری، مدھیہ پردیش سے بدھائی، مہاراشٹر سے لاونی اور متعدد فنون کا مظاہرہ کرے گا۔
  • کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدام کے طور پر، سورج کنڈ میلہ اتھارٹی مختلف دیویانگ افراد، بزرگ شہریوں اور خدمت کرنے والے دفاعی اہلکاروں اور سابق فوجیوں کو داخلے کے ٹکٹوں پر 50 فیصد چھوٹ فراہم کرتی ہے۔
  • ہریانہ کا تزئین و آرائش شدہ 'اپنا گھر' ایک نئے اوتار میں دیکھنے والوں کو مسحور کرے گا۔
  • اسکول کے طلباء کے لیے متعدد مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
  • میلے کے پندرہ دنوں کے دوران برآمد کنندگان اور خریداروں کی میٹنگ منعقد کی جائے گی جو دستکاروں کے لیے برآمدی منڈی تک رسائی اور اسے استعمال  کرنے کے لیے ایک امدادی نظام دستیاب کرائے گا۔
  • حفاظتی انتظامات کو مستحکم کرنے کے لیے میلہ گراؤنڈ میں نائٹ ویژن کیمروں کے ساتھ 100 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ میلہ کے احاطے میں خواتین گارڈ سمیت بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا حادثے سے بچا جا سکے۔
  • میلہ پارکنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی شناخت کی جانچ کے لیے ای نگرانی کے لیے این پی آر ٹیکنالوجی کا استعمال
  • میلہ دیکھنے کے لیے آنے والوں کو گننے کے لیے ٹیکنالوجی کاآغاز
  • میلے میں داخل ہونے والے تجاوز کرنے والوں کے داخلے کی جانچ
  • سلور جوبلی گیٹ کے بالکل متصل ایم سی ایف کی کھوری لینڈ پر 2-3 ایکڑ اضافی پارکنگ کی جگہ بنائی گئی
  • پورے میلے  کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فائر بریگیڈ ٹیم اور میڈیکل ٹیمیں دستیاب ہوں گی
  • آفات سے نمٹنے / انخلاء کا منصوبہ تمام اہم مقامات پر جدید ترین طبی، آگ اور آفات سے نمٹنے کی سہولیات کے ساتھ موجود ہے
  • بینک، ڈسپنسری، میلہ پولیس کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم ایک مرکزی مقام پر واقع ہیں تاکہ ناظرین اور شرکاء کو ان ضروری خدمات تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے
  • دیویانگ افراد کے لیے بہتر سہولیات۔
  • میلے کے احاطے میں پلاسٹک/پولی تھین  کی تھیلیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے

یہ میلہ درحقیقت اس شاندار یادگار کے پس منظر میں منعقدہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی دولت اور تنوع کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یو ٹیوب پر افتتاحی تقریب کا لنک ذیل میں دیا گیا ہے:

https://youtu.be/16xogsqUcSM

وزارت سیاحت کو فولو کریں :

فیس بک - https://www.facebook.com/incredibleindia/

انسٹاگرام- https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2853



(Release ID: 1807423) Visitor Counter : 195