PIB Headquarters
کووِڈ۔19 پر پی آئی بی کا بلیٹن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2022 3:48PM by PIB Delhi


- ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کےتحت اب تک 180.80 ٹیکہ کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں
- بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد فی الحال 30799 ہے۔
- سرگرم معاملات کی تعداد 0.07 فیصد کے بقدر ہے۔
- Recovery Rate currently at 98.73%
- موجودہ صحتیابی کی شرح 98.73 فیصد کے بقدر ہے۔
- گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4491 صحتیابیوں کے ساتھ روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد 42454546 کے بقدر ہوگئی ہے۔
- گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2539 نئے معاملات درج کیے گئے
- یومیہ مثبت شرح (0.35 فیصد)
- ہفتہ واری مثبت شرح (0.42 فیصد)
- اب تک مجموعی طور پر 78.12 کروڑ جانچیں کی جا چکی ہیں؛ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 717330 جانچیں کی گئیں
|
#Unite2FightCorona #IndiaFightsCorona
پریس انفارمیشن بیورو
اطلاعات و نشریات کی وزارت
حکومت ہند
*****

بھارت کا مجموعی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ 180.80 کروڑ سے تجاوز کر گیا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 سے 14 برس کی عمر کی گروپ کے بچوں کو 3 لاکھ سے زائد ٹیکے لگائے گئے
بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد آج گھٹ کر 30799 رہ گئی ہے؛ یہ تعداد بھارت کے مجموعی مثبت معالات کا 0.07 فیصد کے بقدر ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2539نئے معاملات درج کیے گئے
صحتیابی کی شرح فی الحال 98.73 فیصد کے بقدر ہے
ہفتہ واری مثبت شرح فی الحال 0.42 فیصد کے بقدر ہے
آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ 180.80 کروڑ سے تجاوز کر چکا ہے۔ اسے 21261666 سیشنوں کے توسط سے حاصل کیا گیا۔
12 سے 14 برس کی عمر کے گروپ کے بچوں کی ٹیکہ کاری کا آغاز 16 مارچ 2022 سے ہوا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 3 لاکھ سے زائد (300405) نوخیزوں کو کووِڈ۔19 ٹیکہ کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔
آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار کی تفصیلات:
|
مجموعی ٹیکہ خوراک احاطہ
|
|
حفظانِ صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,04,02,876
|
|
دوسری خوراک
|
99,88,133
|
|
حفظ ماتقدم کی خورک
|
43,40,771
|
|
ہراول کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,84,11,930
|
|
دوسری خوراک
|
1,74,84,152
|
|
حفظ ماتقدم کی خوراک
|
66,23,571
|
|
12 سے 14 برس کی عمر کے بچے
|
پہلی خوراک
|
3,00,405
|
|
15 سے 18 برس کی عمر بچے
|
پہلی خوراک
|
5,61,03,820
|
|
دوسری خوراک
|
3,50,69,122
|
|
18 سے 44 برس کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
55,36,41,508
|
|
دوسری خوراک
|
45,81,76,335
|
|
45 سے 59 برس کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
20,25,84,287
|
|
دوسری خوراک
|
18,34,33,562
|
|
60 برس سے زائد کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
12,66,25,180
|
|
دوسری خوراک
|
11,42,49,464
|
|
حفظ ماتقدم کی خوراک
|
1,05,89,031
|
|
حفظ ماتقدم کی خوراک
|
2,15,53,373
|
|
مجموعی احاطہ
|
1,80,80,24,147
|
مسلسل مائل بہ انحطاط رجحان کے بعد، بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد گھٹ کر 30799 رہ گئی ہے، جو کہ ملک کے مجموعی مثبت معاملات کا 0.07 فیصد کے بقدر ہے۔

اس کے نتیجہ میں، بھارت میں صحتیابی کی شرح 98.73 فیصد کے بقدر ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4491 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور صحتیاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے لے کر) اب 42454546 کے بقدر ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2539 نئے معاملات درج کیے گئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 717330 کووِڈ۔19 جانچیں کی گئیں۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 78.12 کروڑ سے زائد (781224304) جانچیں کی جا چکی ہیں۔
ہفتہ واری اور یومیہ مثبت شرحوں میں مسلسل تخفیف واقع ہوئی ہے۔ ملک میں ہفتہ واری مثبت شرح فی الحال 0.42 فیصد کے بقدر ہے اور یومیہ مثبت شرح 0.35 فیصد درج کی گئی ہے۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1806802
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کی دستیابی کے بارے میں اپ ڈیٹ
ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 183.24 کروڑ سے زائد ٹیکہ کی خوراکیں فراہم کرائی گئیں
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 17.32 کروڑ سے زائد بقیہ اور غیر استعمال شدہ ٹیکہ کی خوراکیں دستیاب ہیں
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبند ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا 16جنوری 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی ہمہ گیری کے نئے مرحلے کاآغاز21 جون 2021 سے کیاگیاتھا۔ اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکے اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچررس کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75 فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت سپلائی کرے گی ۔
|
ٹیکہ کی خوراکیں
|
(17 مارچ 2022 تک)
|
|
فراہم کی گئیں خوراکیں
|
1,83,24,12,590
|
|
بچی ہوئی خوراکیں
|
17,32,56,632
|
حکومت ہند کے ذریعہ (با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 183.24کروڑ کے قریب (1,83,24,12,590) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جاچکی ہیں۔
مزید برآں 17.32 کروڑسے زیادہ (17,32,56,632) بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں، جن کو ا بھی استعمال کیاجانا ہے۔
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1806790
ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ’’کووِڈ۔19 کی انتظام کاری کے لیے بھارت کے صحت عامہ کے ردعمل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ویبنار میں کلیدی خطبہ دیا
بھارت نے اس وبا کا بندوبست جس طرح سے کیا اس سے مضبوط سیاسی قوت ارادی، شراکت داری، آتم نربھرتا، اختراع اور اپنی کوششوں پر فخر کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے: ڈاکٹر من سکھ مانڈویا
’’صحت عامہ کے ردعمل سے متعلق بھارت کی حکمت عملیوں نے اومیکرون سے نمٹنے میں متعدد دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘‘
’وسودھیو کٹم بکم‘ اور ’شبھ لابھ‘ کے ہمارے فلسفے کے مطابق بھارت نے کووڈ کی وبا کے دوران متعدد ممالک کو قابل استطاعت اور معیاری ادویہ کی فراہمی سے مدد کی
نئی دہلی، 17/مارچ 2022 ۔ کووڈ-19 کی وبا کے بندوبست اور خاص طور پر حالیہ دنوں میں اومیکرون کے معاملات میں اضافہ کے دوران، ’’ہول آف گورنمنٹ ‘‘ اور ’’ہول آف سوسائٹی‘‘ ایپروچ کے توسط سے ، دنیا کے سامنے مضبوط سیاسی قوت ارادی، آتم نربھرتا کے توسط سے خودکفالت، ٹیکنالوجی کی طاقت سے لیس اختراع، مشترکہ اہداف اور مشترکہ کوششوں کی طاقت کا اظہار ہوا۔ یہ بات صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے نیتی آیوگ اور کووڈ کی وبا کے دوران زمینی سطح پر کام کرنے والے 200 سے زیادہ این جی اوز اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اشتراک سے منعقدہ ایک ویبینار میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کہی۔ ویبینار کا موضوع تھا ’’انڈیاز پبلک ہیلتھ رسپانس ٹو مینیج کووڈ-19‘‘ یعنی کووڈ -19 کے بندوبست کے تعلق سے بھارت کے پبلک ہیلتھ شعبے کی کارکردگی۔
ابتدا میں مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت کے پبلک ہیلتھ رسپانس کی اسٹریٹیجی کا نتیجہ متعدد دیگر ملکوں کے مقابلے میں اومیکرون کے معاملات میں اضافہ کے دوران بہتر بندوبست کی شکل میں سامنے آیا۔ ایک پرزنٹیشن میں ملک کے ذریعے بروقت کئے گئے متعدد اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ ایک ایسے وقت میں جب بہت سے ملکوں میں کووڈ کے یومیہ معاملات کی تعداد میں اضافہ کی خبریں آرہی ہیں، بھارت میں یومیہ معاملات میں قابل ذکر کمی درج کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ صحت یابی کی شرح بھی بڑھی ہے اور ٹیکہ کاری کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بروقت کئے گئے اقدامات میں ٹیسٹ، ٹریک اور ٹریٹ ایروچ یعنی جانچ، نگرانی اور علاج شامل ہے، جس میں جینوم سیکوینسنگ، کونٹنٹمنٹ زون کے قیام کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے، کمیونٹی سرویلانس، ہوم آئیسولیشن کے لئے پروٹوکول اور مؤثر کلینکل ٹریٹمنٹ پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کا بھارت کے کووڈ بندوبست میں زبردست تعاون رہا۔
مزید تفصیلات کے لیے: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1806922
ٹوئیٹ کے لنکس
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2796
(ریلیز آئی ڈی: 1807091)
وزیٹر کاؤنٹر : 159