وزارت خزانہ

مالی سال 2022-2021 میں خالص براہ راست ٹیکس کی 13,63,038 کروڑ روپے کی وصولی 48.4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ سامنے لاتی ہے


مالی سال 2022-2021 میں ایڈوانس ٹیکس کی وصولی  (چوتھی قسط تک) 16.03.2022 تک 6,62,896.3 کروڑ روپے ہے جو تقریباً 40.75 فیصد کا اضافہ  ظاہر کرتا ہے

رواں مالی سال میں 1,87,325.9 کروڑ روپے کی مجموعی رقم کی واپسی کا اجرا عمل میں آیا ہے

Posted On: 17 MAR 2022 6:29PM by PIB Delhi

مالی سال 2022-2021 کی براہ راست ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار 16.03.2022 تک  3,63,038.3 کروڑ روپے ظاہر کرتے ہیں۔ پچھلے مالی سال یعنی 2021-2020 کی اسی مدت کے دوران 9,18,430.5 کروڑ وسول کئے گئے تھے یعنی 48.41 فیصد کے اضافہ ہوا۔ مالی سال 2022-2021 میں خالص وصولی (16.03.2022 تک) مالی سال 2019-20 کی اسی مدت کے مقابلے میں 42.50 فیصد زیادہ رہی جب خالص وصولی 9,56,550.3 کروڑ روپے تھی جو مالی سال 2019-2018 کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.96 فیصد زیادہ رہی  جب کہ خالص وصولی 10,09,982.9 کروڑ روپے تھی۔

براہ راست ٹیکس وصولی جو (16.03.2022 تک)  13,63,038.3 کروڑ روپے کی ہے اس میں 7,19,035.0 کروڑ روپے (نیٹ آف ریفنڈ)  اور 6,40,588.3 کروڑ روپے پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) بشمول سیکیورٹی ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی)  کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) شامل ہے۔ 16.03.2022 تک  13,63,038.3 کروڑ روپے کی وصولی 11.08 لاکھ کروڑ روپے (بی ای) کے نشانے سے زیادہ ہے۔ نظر ثانی شدہ رقم  12.50 لاکھ کروڑ روپے(آرای) ہے۔

مالی سال 2022-2021 کے لئے براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی (ریفنڈز کے لئے ایڈجسٹ کرنے سے پہلے)  (16.03.2022 تک) 15,50,364.2 کروڑ روپے روپے رہی۔ پچھلے سال اسی مدت میں یہ رقم 11,20,638.6 کروڑ روہے تھی۔ مالی سال 2020-2019 کے لئے مجموعی وصولی 11,34,706.3 کروڑ روپے تھی۔ پچھلے سال  اسی مدت 2019-2018 میں یہ رقم 11,68,048.7 کروڑ روپے تھی۔

مجموعی وصولی جو 15,50,364.2 کروڑ روپے کی ہے اس میں 8,36,838.2 کروڑ روپے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) بشمول 7,10,056.8 کروڑ روپے کا سیکورٹی ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) شامل ہے۔  چھوٹی مدوں کے حساب سے وصولی (16.03.2022 تک) 6,62,896.3 کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس،  6,86,798.7 کروڑ روپے ماخذ پر کاٹے جانے والے ٹیکس، 1,34,391.1 کروڑ روپے سیلف اسسمنٹ ٹیکس،  55,249.5کروڑ روپے ریگولر اسسمنٹ ٹیکس، 7,486.6 کروڑ روپے ڈیویڈنڈ ڈسٹری بیوشن ٹیکس اور 3,542.1 کروڑ روپے دیگر معمولی مدوں کے تحت ٹیکس پر مشتمل ہیں۔

مالی سال 2022-2021 میں مجموعی ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 16.03.22 کو   6,62,896.3 کروڑ روپے رہی۔ پچھلے سال یعنی 2021-2020 میں اسی مدت کے دوران  ایڈوانس ٹیکس وصولی 4,70,984.4 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح (تقریباً) 40.75 فیصد کا اضافہ ہوا  ۔مزید برآں مالی سال 2022-2021 میں مجموعی ایڈوانس ٹیکس کی وصولی جو 16.03.22 کو 6,62,896.3 کروڑ روپے رہی وہ 2020-2019 کے مقابلے میں 50.56 فیصد اضافہ دکھاتی ہے جب ایڈوانس ٹیکس کی وصولی مجموعی طور پر  4,40,281.4 کروڑ روپے تھی۔ یہ 2019-2018 کے مقابلے میں 30.82 فیصد کا اضافہ ہے جب ایڈوانس ٹیکس کی (مجموعی) وصولی  5,06,714.2 کروڑ روپے تھی۔

ایڈوانس ٹیکس کی جو رقم 16.03.2022 تک 6,62,896.3 کروڑ روپے ہے وہ 4,84,451.8 کروڑ روپے کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) 1,78,441.1 کروڑ روپے  پر مشتمل ہے۔ چونکہ بینکوں سے مزید معلومات کا انتظار ہے اس لئے اس رقم میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

مالی سال  2022-2021 میں اب تک  1,87,325.9 کروڑ روپے کی رقم کی واپسی کا اجرا بھی عمل میں آیا ہے۔

****

U.No:2801

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1807053) Visitor Counter : 176