صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے ہولی کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 17 MAR 2022 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 مارچ 2022:

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے ہولی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا، ’’ہولی کے مبارک موقع پر، میں ملک اور بیرونِ ملک آباد اپنے تمام بھارتیوں کو مبارکباد اور نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔

موسم بہار کی آمد کے ساتھ آنے والا رنگوں کا تیوہار ہولی، ہماری زندگی میں خوشیاں اور امنگیں لے کر آتا ہے۔ یہ تیوہار سماجی ہم آہنگی اور میل ملاپ کی زندہ مثال ہے۔ ہر عمر اور ہر طبقہ کے بچے، نوجوان، مردو خواتین پورے جوش و خروش کے ساتھ اس تیوہار کو مناتے ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ رنگوں کا یہ تیوہار سبھی کی زندگی میں مثبت توانائی لےکر آئے اور تعمیر قوم کے جذبہ کو بھی تقویت بہم پہنچائے۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں

 

*****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2797



(Release ID: 1807033) Visitor Counter : 150