وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے فلائٹ کنٹرول سسٹم انٹیگریشن کمپلکس کا افتتاح کیا، جسے ڈی آر ڈی او نے بنگلورو میں ان ہاؤس ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرکے ریکارڈ 45 دن میں تعمیر کیا ہے


اس عمارت کو ایڈوانس درمیانی لڑاکا طیارے کی تیاری کے لئے تحقیق وترقی کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ کمپلکس قومی سلامتی کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا

مسلح افواج کو ہمہ وقت مستعدرکھنا ہماری اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔ اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے پر لگاتار کام کیا جارہا ہے:وزیر دفاع

Posted On: 17 MAR 2022 3:35PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سترہ مارچ 2022 کو بنگلورو میں دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی لیباریٹری، ایرونوٹکل ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ (ADE) میں ایک سات منزلہ فلائٹ کنٹرول سسٹم (FCS) انٹیگریشن فیسلٹی کا افتتاح کیا۔ جدید ترین سہولیات سے لیس یہ کمپلکس ریکارڈ 45 دن میں ان ہاؤس ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرکے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ڈی آر ڈی او نے لارسن اینڈ ٹوبرو(ایل اینڈ ٹی) کی مدد سے تیار کی ہے۔ ڈیزائن چیک اور تکنیکی مدد آئی آئی ٹی مدراس اور آئی آئی ٹی روڑکی کی ٹیموں نے فراہم کی۔

یہ FCS فیسلٹی لڑاکا طیارے میں آلات نصب کرنے کی ٹیکنالوجی کے فروغ اور اینڈوانس درمیانی لڑاکا طیارے سے متعلق تحقیق وترقی کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک انوکھا پروجیکٹ ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے ملک کا بلکہ دنیا کا بھی منفر پروجیکٹ ہے اور یہ نئے ہندوستان کی نئی توانائی کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ توانائی ہے ٹیکنالوجی کی ، عزم کی، ادارہ جاتی اشتراک کی جس میں سرکاری نجی شعبے اور ماہرین تمام لوگ شامل ہیں، اور سب سے بڑھ کر یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پیش کردہ آتم نربھر بھارت ویژن  کی توانائی کی علامت ہے۔

ڈی آر ڈی او اور ایل اینڈ ٹی کی ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس سے تعمیراتی عمل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا، وسائل کو پوری طرح سے بروئے کار لایا جاسکے گا اور ضیاع میں کمی لا کر نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے گا۔ یہ پروجیکٹ کی تیزی سے تکمیل میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی تعمیراتی شعبے میں ایک سنگ میل ہے اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ہندوستان کا تعمیراتی ٹیکنالوجی کے میدان میں ممتاز ملکوں میں شمار ہوگا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج، سائنسدانوں ، کاروبارریوں، ماہرین تعلیم، طلباء، کسانوں اور عوام کی عمدہ کارکردگی اور خوشحال مستقبل کی کوششوں میں پوری مدد دینے کے حکومت کے عہد کو دوہراتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اقتصادی ، سیاسی اور کلیدی توازن بدل رہا ہے اور بڑی طاقتیں تنازعات میں گھری ہوئی ہیں۔ ہماری دفاعی ضرورتیں اور بھی بڑھ گئی ہیں اور اپنی مسلح افواج کو لگاتار جدید بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ڈی آر ڈی کے کلیدی رول کو سراہا جو وہ قومی سلامتی کے ضمن میں ادا کررہا ہے۔

وزیر دفاع نے امید ظاہرکی کہ اگر چہ ڈی آر ڈی ایم کا مقصد مستقبل رخی ٹیکنالوجیز فروغ دینا ہے، لیکن اس کے ذیلی فائدے سو یلین سیکٹر تک بھی پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری روایتی تعمیراتی صنعت مزدوروں کی زیادہ تعداد، پرخطر اور کم پیداواری نتائج والی سمجھی جاتی ہے، لیکن جس طرح سے DRDO نے ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرکے ایف سی ایس کی تعمیر کی ہے وہ کم لاگت والی اور کم وقت میں تیار ہونے والی ہے۔ انھوں نے ڈی آر ڈی او سے کہا کہ وہ تعمیراتی ٹیکنالوجی میں نئے امکانات تلاش کرتی رہے  اور اپنے اختراعی طریقوں سے قوم کی تعمیر میں رول ادا کرتی رہے۔

ایف سی ایس فیسلٹی ایک ایسی عمارت ہے جس کے چبوترے کا رقبہ 1.3 لاکھ اسکوائر فیٹ ہے ۔ تعمیر کا کام 45 دن میں مکمل ہوگیا جو ملک کی تعمیراتی تاریخ میں کسی سات منزلہ عمارت کا ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ذریعہ اتنی کم مدت میں تکمیل کا ایک ریکارڈ ہے، ہائبرڈ ٹیکنالوجی میں ڈھانچے کے فریم میں ستون اور کڑیاں اسٹیل پلیٹوں سے تیار کئے جاتے ہیں۔ اس کے اندر کسکیٹرنگ کی جاتی ہے۔ کنکٹریٹ اور اسٹیل کے فریم مل کر عمارت کو ایک انتہائی مضبوط ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں۔ روایتی تعمیراتی ٹیکنالوجی کے مقابلے یہ وقت اور محنت دونوں کی بچت کرتی ہے۔ عمارت میں وی آر ایف ائرکنڈیشننگ سسٹم الیکٹریکل سسٹم کے ساتھ ہی تیار کیا گیا ہے اور اسٹینڈرڈ نیشنل بلنڈنگ کوڈ کے مطابق آگ سے تحفظ کے انتظامات بھی ہیں۔ تمام ڈھانچہ جاتی ضابطوں پر عمل کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوراج بومئی ، سکریٹری محکمہ دفاع آراینڈ ڈی اور چیئر مین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور ڈی آر ڈی او کے دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

*****

 

 

U.No:2794

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1806995) Visitor Counter : 211