کانکنی کی وزارت
اپریل- جنوری 22-2021 کے دوران معدنیات کی مجموعی پیداوار میں 14.2 فیصد کا اضافہ ہوا
میگنسائٹ ، لگنائٹ، بوکسائٹ، سونا، کوئلہ اور قدرتی گیس (یو) کی پیدا وار میں جنوری 2022 میں مثبت رجحان درج کیا گیا
Posted On:
17 MAR 2022 11:49AM by PIB Delhi
جنوری 2022 کے مہینے میں (بنیاد: 2011-12=100) کانکنی کے سیکٹر میں معدنیات کی پیدا وار کا عدد اشاریہ 124.7 رہا ، جو پچھلے سال یعنی 2021 کی اسی مدت میں پیداوار کے مقابلے 2.8 فیصد زیادہ ہے۔ انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق اپریل – جنوری 22-2021 میں معدنیات کی مجموعی پیداوار پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 14.2 فیصد زیادہ رہی۔
جنوری 2022 میں اہم معدنیات کی پیدا وار کی سطح تھی: کوئلہ 796 لاکھ ٹن ، لگنائٹ 46 لاکھ ٹن ، قدرتی گیس (یو) 2767 ملین کیوبک میٹر ، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ ٹن، باکسائٹ 2157 ہزار ٹن ، کرومائٹ 398 ہزار ٹن، تانبا 10 ہزار ٹن ، سونا 107 کلو گرام ، لوہا 215 لاکھ ٹن ، لیڈ 29 ہزار ٹن، میگنیز 264 ہزار ٹن، زنک 145 ہزار ٹن، چونا 341 لاکھ ٹن، فاسفو رائٹ 118 ہزار ٹن، میگنسائٹ 10 ہزار ٹن اور ہیرا ایک قراط۔
ایسے اہم معدنیات ، جن کی پیداوارمیں ، جنوری 2021 کے مقابلے جنوری 2022 میں زیادہ ہوئی ہے، ان میں ، میگنسائٹ (36.6 فیصد)، لگنائٹ (25.2 فیصد) ، بوکسائٹ (13.4 فیصد)، سونا (13.3 فیصد)، قدرتی گیس (یو) (11.7 فیصد) اور کوئلہ (8.2 فیصد) شامل ہیں۔ دیگر اہم معدنیات ، جن کی پیدا وار میں منفی رجحان درج کیا گیا ہے، ان میں : چونا (-1.2 فیصد)، پیٹرولیم (خام) (-2.4 فیصد)، زنک (- 2.9 فیصد)، خام لوہا (- 4.9 فیصد)، میگنیز ( -10.0 فیصد)، فاسفورائٹ (-11.2 فیصد) ، تانبا (-15.4 فیصد)، کرومائٹ (-17.6 فیصد ) اور لیڈ (-19.3 فیصد) شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ وا۔ ق ر۔
U- 2778
(Release ID: 1806892)