نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ  ہندنے ہولی کے موقع پر باشندگانِ ملک  کو مبارکباد دی

Posted On: 17 MAR 2022 11:52AM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  ہندجناب ایم وینکیا نائیڈو نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

"میں تمام اہل وطن کو رنگوں کے تہوار ہولی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔''

پورے ملک میں روایتی جوش و خروش اور انتہائی تزک و احتشام  کے ساتھ منایا جانے والا، ہولی کا تہوار خاندان اور دوستوں کے لیے اکٹھے ہونے اور زندگی کی لازوال مسرتوں کو سمیٹنے، خوشیوں سے بھرے جشن کومنانے اور دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا وقت ہے۔ ہولی کے موقع پر(ہولی کے تہوار سے قبل شام کے وقت منعقد کی جانے والی)روایتی رسم 'ہولیکا دہن' برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔

ہولی کے اس پرمسرت موقع پر، آئیے ہم اپنے معاشرے کو ایک بندھن میں باندھ کر رکھنے والی دوستی اورمیل جول کے تانے بانے کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔

میں دعاگو ہوں کہ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔

************

 

 

ش ح- س ک– ف ر

U. No.2779



(Release ID: 1806863) Visitor Counter : 149