وزیراعظم کا دفتر
سری لنکا کے وزیر خزانہ محترم باسل راج پکشے نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
Posted On:
16 MAR 2022 7:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 مارچ 2022:
سری لنکا کے وزیر خزانہ محترم باسل راج پکشے ، جو نئی دہلی کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ راج پکشے نے وزیر اعظم کو باہمی اقتصادی تعاون میں اضافہ کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے کیے جارہے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور سری لنکائی معیشت کے لیے بھارت کے ذریعہ دیے گئے تعان کے لیے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے بھارت کی ’ہمسائے کو اولیت‘ پالیسی میں سری لنکا کو حاصل مرکزی کردار اور اس کے ساگر (خطہ میں سب کے لیے سلامتی اور نمو) نظریہ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ بھارت سری لنکا کے دوست عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیر خزانہ راج پکشے نے ثقافتی شعبہ سمیت دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نےبدھسٹ اور راماین سیاحتی شعبہ کے مشترکہ فروغ سمیت سیاحوں کی آمد میں اضافہ کے مضمرات کی جانب اشارہ کیا۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2762
(Release ID: 1806754)
Visitor Counter : 134
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam