کانکنی کی وزارت

36ویں بین الاقوامی ارضیاتی کانگریس نئی دہلی میں منعقد ہوگی


عالمی سطح پر معروف ماہرین ارضیات تین روزہ کانگریس میں شرکت کریں گے

Posted On: 16 MAR 2022 12:05PM by PIB Delhi

36ویں بین الاقوامی ارضیاتی کانگریس)آئی جی سی) ، جس کا موضوع تھا ‘‘ ارضیاتی علوم: پائیدار مستقبل کے لیے بنیادی سائنس’’ یہاں 20-22 مارچ، 2022 کے دوران ایک ورچوئل پلیٹ فارم پر منعقد ہوگی۔

36 ویں  بین الاقوامی ارضیاتی کانگریس ، کانوں کی وزارت ، ارضیاتی علوم جی وزارت، انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی اور بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کی سائنس اکیڈمیوں کی مشترکہ کوشش ہے۔ جیو سائنسز کے اولمپکس کے طور پر جانے  جانے والے،  آئی جی سیز کو آئی جی سیز کے سائنسی اسپانسر انٹرنیشنل یونین آف جیولوجیکل کانگریس(آئی یو جی ایس) کے زیراہتمام چار سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے۔ وہ دنیا بھر سے تقریباً 5000 - 7000 مندوبین کی تعداد میں شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

یہ تقریب علم ارضیات اور پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ کے شعبے میں علم اور تجربے کے اشتراک کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ یہ کان کنی، معدنیات کی تلاش اور پانی، معدنی وسائل اور ماحولیات کے انتظام میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں براہ راست معلومات فراہم کرے گا۔ اس سے علم شخصیات کی تخلیق میں اضافہ بھی ہو گا اور جیو سائنسی سلسلے میں صلاحیت سازی کے مواقع  بھی پیدا ہوں گے۔

کانگریس کا افتتاح کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ کوئلہ، کانوں اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اور وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیوسنگھ چوہان کی موجودگی میں کیا جانا ہے ۔

پوری دنیا، آج، اپنی پائیداری کے بارے میں فکر مند ہے۔ چونکہ جیو سائنس اس سے نمٹنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس لیے 36ویں آئی جی سی کو ‘‘جیو سائنس - پائیدار مستقبل کے لیے بنیادی سائنس’’ کا عنوان دیا گیا ہے۔  یہ سائنسی پروگرام اس بات کی وضاحت کرے گا کہ جغرافیائی سائنسز زندگی کے مختلف پہلوؤں کو چھوتے ہوئے، پائیدار مستقبل سے کیسے جڑے ہوئے ہیں۔ بات چیت میں مختلف مظاہر کے پیچیدہ تعاملات کو بھی زمین کی بالائی پرت کے ساتھ ان کی ہم آہنگی ، پائیدار ترقی کے تناظر میں جغرافیائی سائنس کے دائرے میں ابھرتے ہوئے نمونوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اجاگر کیا جائے گا جو زمینی عمل کو منضبط کرتے ہیں ۔

ہندوستان نے اپنے علاقائی شراکت داروں کی قیادت کرتے ہوئے سال 2020 میں ہندوستان میں 36ویں آئی جی سی کی میزبانی کے لیے 2012 میں برسبین میں 34ویں بین الاقوامی جیولوجیکل کانگریس میں اپنی امیدواری پیش کی تھی۔ ہندوستان کے لئے  پیش کش کامیاب رہی۔ موجودہ کانگریس، جو اصل میں 2-8 مارچ 2020 کے دوران منعقد ہونے والی تھی، عالمی وباء کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

36ویں بین الاقوامی ارضیاتی کانگریس کے ذریعہ اس موقع پر  فرسٹ  ڈے کور کے ساتھ تین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری  کئے جائیں گے ۔ 58 سال پہلے ہندوستان نے  آئی جی سی کے 22ویں اجلاس کی میزبانی کی تھی جو ایشیائی سرزمین پر پہلی بین الاقوامی ارضیاتی کانگریس تھی ۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2711



(Release ID: 1806466) Visitor Counter : 182