وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سترہ واں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول : فلم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے


فلم سازاپنی درخواستیں 20 مارچ 2022 تک داخل کرسکتے ہیں جو فلمیں یکم ستمبر  2019اور 31دسمبر 2021 کے درمیان  مکمل ہوئی ہیں وہ شمولیت کی اہل ہیں

ایم آئی ایف ایف 2022 ، 29 مئی سے 4جون 2022تک منعقد کیا جائے گا

Posted On: 15 MAR 2022 6:57PM by PIB Delhi

17ویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول ایم آئی ایف ایف 2022 میں درخواست دینے کی آخری تاریخ بڑھاکر 20 مارچ 2022 کردی گئی ہے۔ فلم ساز اب اپنی درخواستیں  دستاویزی فلم ،مختصر کہانی اور اینی میشن  زمرے  کے تحت  20 مارچ 2022 تک داخل کرسکتے ہیں۔ جو فلمیں یکم ستمبر 2019  اور  31دسمبر 2021  کے درمیان مکمل  ہوئی ہیں وہ ایم آئی ایف ایف  2022 میں شمولیت کی اہل ہیں۔

17واں ایم آئی ایف ایف  ،فلم ڈویژن کمپلیکس  ممبئی  میں 29 مئی سے 4جون  2022 تک  منعقد ہوگا۔فلم ساز تفصیلات کے لئے www.miff.in پر یا  https://filmfreeway.com/MumbaiInternationalFilmFestival-MIFF لاگ آن کرسکتے ہیں  اور اپنی فلم  مختلف مقابلہ جاتی زمروں کے لئے اس ویب سائٹ  پر جاسکتے ہیں اور اپنا نام مختلف  مقابلہ جاتی زمروں میں  داخل کرسکتے ہیں۔ سوال  پوچھنے کے لئے فیسٹول کے ڈائریکٹوریٹ   22-23522252 / 23533255 اور ایم آئی ایف ایف انڈیا    miffindia[at]gmail[dot]com پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MIFF1IVR.jpg

فیسٹول کی  بہترین دستاویزی فلم کو ایک  گولڈن کانچ دیا جائے گا اور دس لاکھ روپے نقد دئے جائیں گے۔ مختلف زمروں میں کامیاب ہونے والی فلموں کو خاطر خواہ نقد رقم سلور کانچ  ، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

 چونکہ بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے لہٰذا تازہ ترین ایڈیشن میں  انڈیا ایٹ 75 کے موضوع پر بہترین مختصر فلم کے لئے ایک خصوصی ایوارڈ قائم کیا  گیا ہے۔

فیسٹول میں  بھارت کی غیر فیچر فلم کی برادری  کی ایک عظیم شخصیت کو  باوقار وی شانتار ام  طرز زندگی ایوارڈ حاصل کیا جائے گا۔ ایوارڈ  حاصل کرنے والےکو دس لاکھ روپے نقد رقم ، ٹرافی اور توصیف نامہ دیا جائے گا۔

جنوبی ایشیا میں غیر فیچر فلموں کے  قدیم  اور سب سے بڑا فیسٹول   حکومت ہند  کا اطلاعات ونشریات کی وزارت  کا فلمز ڈویژن    ایم آئی ایف ایف کا انعقاد کرتا ہے۔اسے  مہاراشٹر سرکار کی طرف سے مدد دی جاتی ہے اور اس کے لئے پوری دنیا کے  فلم ساز آتے  ہیں۔  

سولہویں ایم آئی ایف ایف  میں  بھارت اوربیرون ملک سے  871 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ا س میں بہت سے ممتاز دستاویزی فلم ساز اینی میشن ،  مختصر فلم اور بھارت کے سینئر افسران   نے  بھارت سے خطاب کیا۔اس کی گرانٹ جیوری فرانس ، جاپان ،سنگاپور ، کینیڈا ، بلغاریہ اور بھارت سے ممتازفلم شخصیتوں پر مشتمل ہے۔

*************

ش ۔ا س ۔رم

U-2693

 


(Release ID: 1806428) Visitor Counter : 267