سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری کا کہناہےکہ معیار پرسمجھوتہ کیے بغیر ،تعمیراتی لاگت کو کم کرنا ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
15 MAR 2022 4:00PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر تعمیراتی لاگت کو کم کرنا ہوگا۔ ہندوستانی بنیادی ڈھانچہ کے زیر اہتمام ’’ہندوستان میں سڑکوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر 17ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں ربڑ اور پلاسٹک جیسے مختلف فضلہ مواد کا استعمال کرکے سیمنٹ اور قولاد پر انحصار کو کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدت، انٹرپرینیورشپ، سائنس، تحقیق، ہنر کو ہم علم کا نام دیتے ہیں اور اسے مستقبل میں تبدیل کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ڈی پی آر بنانے کے لیے ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کی درجہ بندی کے لیے پالیسی مرتب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایتھنول، میتھانول، بائیو ڈیزل، بائیو سی این جی اور الیکٹرک گرین ہائیڈروجن کے ساتھ ساتھ یہ مستقبل کا ایندھن ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ملک مزید متبادل اور مقابلہ پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بائیو ماس سے بٹومین بنانے کی پالیسی بنانے کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے روڈ سیفٹی پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس شعبے میں تمام شراکتداروں کی جانب سے مزید کوششوں کرنےکی ضرورت ہے۔
*****
U.No.2649
(ش ح - اع - ر ا)
(रिलीज़ आईडी: 1806270)
आगंतुक पटल : 178