بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ملک میں آبی ایروڈوم

Posted On: 15 MAR 2022 3:10PM by PIB Delhi

ملک میں دو موجودہ آبی ایروڈوم ہیں- سردار سروور ڈیم (اسٹیچو آف یونٹی) اور سابرمتی ریور فرنٹ، میں احمد آباد، گجرات ۔ پہلا سی پلین آپریشن 31 اکتوبر 2020 کو احمد آباد میں سابرمتی ریور فرنٹ اور کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی کے درمیان شروع ہوا۔ بعد میں، اسی کو 11 اپریل 2021 سے منتخب ایئر لائن آپریٹر (ایس اے او) نے کووڈ- 19 وبا اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر روک دیا تھا۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) نے سی پلین خدمات کی ترقی کے لیے شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ دو موجودہ آبی ایروڈرومس کے علاوہ، گجرات، آسام، تلنگانہ، آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکش دیپ جزائر کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آبی ایروڈرومس کے لیے بہت سی دوسری جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ایم او سی اے سی پلین آپریشنز کو قابل عمل بنانے کے لیے متعلقہ شراکتداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.2645

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1806252) Visitor Counter : 123