وزارت دفاع

یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا میں  جنرل بپن راوت میموریل چیئر آف ایکسی لینس کا قیام

Posted On: 15 MAR 2022 1:35PM by PIB Delhi

آنجہانی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل بپن راوت  کے 65  ویں یوم پیدائش  کے موقع پر ہندوستانی فوج نے  یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا (یو ایس آئی) میں ان کی یاد میں چیئر آف ایکسی لینس قائم کیا ہے۔

اس کا باقاعدہ اعلان 15  مارچ 2022  کو  ساؤتھ بلاک میں منعقدہ  ایک تقریب کے دوران  جنرل ایم ایم  نرونے ، چیف آف آر می اسٹاف  اور  کارگزار چیئر مین  سی او ایس سی نے کیا۔ اس پروگرام میں لیفٹیننٹ جنرل  منوج پانڈے، وی سی او اے ایس ، ایئر مارشل سندیپ سنگھ، وی سی اے ایس ، وائس ایڈمیرل ایس این گھورمڑے، وی سی این ایس، ایئر مارشل بی آر کرشنا، چیئر مین چیفس آف اسٹاف کمیٹی  (سی آئی ایس سی) کے  چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور  لیفٹیننٹ جنرل ایس کے شرما، ڈی سی او اے ایس( اسٹراٹ) نے بھی شرکت کی۔ یو ایس آئی  کے ڈائریکٹر ، میجر جنرل بی  کے شرما (ریٹائرڈ)  کو5  لاکھ روپے کا  ایک چیک بھی سونپا گیا، جو  نامزد  کئے جانے والے چیئر آف ایکسی لینس کو  بطور اعزازیہ ادا کیا جائے گا۔

بھارت کے  پہلے سی ڈی ایس  اور  ساتھ ہی  ہندوستانی فوج کے 27  ویں سربراہ  آنجہانی جنرل بپن  راوت  ایک شاندار  پیشہ ور تھے اور  ہندوستانی فوج میں  بڑے پیمانے پر  تبدیلی  کے لئے  کوشاں تھے۔ جنرل بپن راوت  میموریل چیئر  آف ایکسی لینس اتحاد وارتباط کے شعبے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ چیئر آف ایکسی لینس جنرل بپن راوت  کی قیادت  اور  پیشہ وارانہ صلاحیت  کے تئیں ایک شاندار خراج عقیدت ہے۔

اس موقع پر آر می چیف  نے   کہا کہ  جنرل راوت حکمت عملی تیار کرنے  کے لئے  ہمیشہ سرگرداں رہتے تھے اور  انہوں نے  مختلف  تھنک ٹینک کی سرگرمیوں میں اپنا کافی وقت اور توانائی صرف کی۔ اسی لئے  ان کا 65  واں یوم پیدائش ، ان اداروں سے جڑی  ان کی خدمات کو  مضبوطی فراہم کرنے کا ایک بہترین موقع  ہے۔ یہ چیئر  قومی سلامتی کے میدان میں مہارت رکھنے والے تینوں مسلح افواج کے  سابق پیشہ وروں اور  عوام کے لئے کھلا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ق ت۔ ق ر

2641-U



(Release ID: 1806126) Visitor Counter : 204