کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے ہندوستان کو توانائی اور دفاعی شعبوں میں خود کفیل بننے میں مدد کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس سے اپیل کی
"کووڈ – 19، 'صدی کا سب سے بڑا بحران'، ایک موقع میں تبدیل ہوا، جس میں ہمارے بہت سے لڑکے اور لڑکیاں اختراعی حل لے کر آئے": جناب پیوش گوئل
جناب گوئل نےکہا 'میک ان انڈیا' پروگرام 8 سال پہلے شروع کیا گیا تھا – خود انحصار ہندوستان پہل اور کووڈ – 19 کا نتیجہ، سب کچھ مل کر ہندوستان کی ترقی کی رفتار میں مدد کر رہا ہے
اسٹارٹ اپس کے لیے سرکاری دروازے 24x7 کھلے ہیں: جناب گوئل
Posted On:
13 MAR 2022 11:23AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 13 مارچ صنعت و تجارت ، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بنگلورو میں ای ٹی اسٹارٹ اپ ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بحران کو کووڈ – 19 جیسے موقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 ایک بڑا بحران ہے اور 'صدی کا سب سے بڑا' بحران ایک موقع میں بدل گیا، جس میں ہمارے بہت سے لڑکے اور لڑکیاں مسائل کے اختراعی حل لے کر سامنے آئے۔
جناب گوئل نے کہا کہ موجودہ جنگی بحران میں بھی کسی کو بہت سے مواقع مل سکتے ہیں۔ موجودہ یوکرین روس بحران ہم سب کے لیےبیدار ہونےکی ایک کال ہےکہ ہم خام تیل اور دفاعی سازوسامان پر انحصار نہ کریں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس سے کہا کہ وہ ہندوستان کو توانائی کی ضروریات میں خود انحصار بننے میں مدد کریں۔ کچھ اسٹارٹ اپ دفاعی سازوسامان کو دیسی بنانے کے لیے اختراعی طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال 8 سال قبل شروع کیے گئے میک ان انڈیا پروگرام میں بہت خوبصورتی سے فٹ بیٹھتی ہے – خود انحصار ہندوستان پہل اور کووڈ – 19 کا نتیجہ، سب کچھ مل کر ہندوستان کی ترقی کی رفتار میں مدد کر رہا ہے۔ ای ٹی کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر جناب بودھی ستوا گنگولی کے ساتھ بات چیت کے دوران، جناب گوئل نے کئی ایسی مثالیں پیش کیں جس میں مسائل کا سامنا کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ حل فراہم کر سکتے ہیں۔
وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپس کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی ضروریات پرتوجہ دے رہی ہے، اور اس کے دروازے 24x7 کھلے ہیں۔
بنگلورو میں ٹریفک کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب گوئل نے اسٹارٹ اپس سے کہا کہ وہ ٹریفک کو کم کرنے کے لیے حل تلاش کریں۔
کل رات تقریب کے دوران بات چیت کی نشست سے پہلے، ریلوے کے وزیر جناب اشونی وشنو نے ایوارڈ پیش کیے اورمعزز حاضرین کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر پالیسی اسٹارٹ اپس کو مدد فراہم کرتی ہے۔
اکنامک ٹائمز اسٹارٹ اپ ایوارڈ نو زمروں میں پیش کیے گئے- ان میں اسٹارٹ اپ آف دی ایئر، مڈاس ٹچ، ویمن اہیڈ، کم بیک کڈ، بیسٹ آن کیمپس، سوشل انٹرپرائز، ٹاپ انوویٹر، بوٹس ٹریپ چیمپ اور کووڈ پرمبنی بزنس ٹرانسفارمیشن شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-2540
(Release ID: 1805519)
Visitor Counter : 183