دیہی ترقیات کی وزارت
تقریباً 5000 خواتین ملک بھر میں کم غذائیت کے بارے میں بیداری پھیلانے میں مشغول
ڈی ڈی یو- جی کے وائی اور آر ایس ای ٹی آئیز کی خواتین امیدوار کو آزادی کے امرت مہوتسو مہم کے تحت 100 سے زیادہ ’کپوشن سے آزادی کی ریلیوں‘میں حصہ لے رہی ہیں
Posted On:
12 MAR 2022 11:40AM by PIB Delhi
دیہی خواتین میں کم غذائیت، خون کی کمی اور کمزور پیداہونے والے بچوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) اور دیہی ذاتی روزگار تربیتی اداروں (آر ایس ای ٹی آئی)، دونوں کے 5000 سے زیادہ آموزگاروں نے ملک بھر میں 100 سے زیادہ ریلیاں منعقد کیں۔ ’کپوشن سے آزادی‘ نامی ریلیوں کا انعقاد دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے تحت علامتی ہفتے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
آسام
مختلف شراکت داروں یعنی دیہی روزی روٹی مشن ، آر ایس ای ٹی آئیز، پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیاں (پی آئی اے )، پروگرام سے استفادہ کرنے والوں وغیرہ نے دیہی خواتین میں غذائیت کی اہمیت کو استحکام دینے کے لیے ریلیاں نکالیں۔ خواتین امیدواروں نے ریلیوں کے ایک حصے کے طور پر معلوماتی پلے کارڈز اور پوسٹروں کے ساتھ دیہاتوں میں مارچ کیا اور سائیکل چلائی۔
آندھراپردیش
مورخہ 25 ستمبر 2014 کو شروع کی گئی دین دیال اپادھیائے کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) ایک ملک گیر روزگار سے منسلک ہنرمندی کا تربیتی پروگرام ہے، جسے حکومت ہند ( جی او آئی) کی دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) کے ذریعے مالی امداد دی جاتی ہے۔ ڈی ڈی یو- جی کے وائی غریب دیہی نوجوانوں کی تقرری سے منسلک مہارتوں کو تیار کرنے اور انہیں معیشت کے مختلف شعبوں میں اجرت پر ملازمت دینے کی کوشش کرتاہے۔ پروگرام میں کم از کم 70 فیصد تربیت یافتہ امیدواروں کے لیے گارنٹی شدہ روزگار کے ساتھ ایک نتیجے کی قیادت والا ڈیزائن ہے اور یہ کم از کم لازمی سرٹیفکیشن کی جانب پیشرفت کر رہا ہے۔
آرایس ای ٹی آئی پاکور
ڈی ڈی یو- جی کے وائی پروگرام ، 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 3 علاقوں میں دیہی غریب نوجوانوں کے لیے نافذ کیا جارہا ہے جس میں تقرریوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ 871 سے زیادہ پی آئی اے، 2381 سے زیادہ تربیتی مراکز کے ذریعے ، دیہی غریب نوجوانوں کو تقریباً 611 طرح کی ملازمت کے لیے تربیت دے رہے ہیں۔ 28 فروری 2022 تک مجموعی طور سے 11.52 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے اور 7.15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوا ہے۔
سرمور ضلع کے پرووالا گاؤں میں سائیکل ریلی
آر ایس ای ٹی آئی (دیہی ذاتی روزگار کا تربیت ادارہ) پروگرام حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی)، ریاستی سرکاروں اور اسپانسر بینکوں کے درمیان سہ رخی شراکت ہے۔ بینکوں کو اپنے ہراول ضلع میں کم از کم ایک آر ای ایس ٹی آئی کھولنے کا حکم دیاگیا ہے تاکہ دیہی نوجوانوں کو ذاتی روزگار / تجارتی منصوبے شروع کرنے کی تربیت فراہم کی جاسکے۔ آر ایس ای ٹی آئی پروگرام، قلیل مدتی تربیت اور کاروباری افراد کی ہینڈ ہولڈنگ کے نقطہ نظر کے سات چلتاہے۔ 18 سے 45 سال کی عمر کے دیہی غریب نوجوان، اس تربیت میں شرکت کے اہل ہیں۔آر ایس ای ٹی آئیز ،دیہی غریب نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور انھیں ڈومین اور کاروباری مہارتوں میں تربیت دے کر منافع بخش کاروباروں میں تبدیل کرنے کے لیے علم بردار بن چکے ہیں۔
آر ایس ای ٹی آئی دھنکنال کے ذریعے منعقدہ سائیکل ریلی
آر ایس ای ٹی آئیز کے تحت مجموعی طور سے 40.3 لاکھ امیدواروں کو، 64 کورسیز میں تربیت دی گئی ہے۔ (59 نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) سے منسلک اور 5 ایم او آر ڈی سے منظور شدہ) اور 28 فروری 2022 تک 28.39 لاکھ امیدواروں کو روزگار حاصل ہوچکا ہے۔اس وقت یہ پروگرام 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 7 علاقوں میں نافذ کیا جارہا ہے جس میں 585 آر ایس ای ٹی آئیز فعال ہیں جنھیں 23 سرکردہ بینکوں (سرکاری اور نجی شعبے دونوں کے ساتھ ساتھ چند گرامین بینک) کے ذریعے اسپانسر کیا گیا ہے۔
کھم مم آر ایس ای ٹی آئی کے ذریعے سائیکل ریلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔اع۔ر ا۔
U-2516
(Release ID: 1805318)
Visitor Counter : 214