وزارات ثقافت
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آرکائیوز کے 132ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک آرکائیو نمائش کا اہتمام کیا
ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے نمائش ’’الحاق اور انضمام کے آلات: انضمام کا سفر‘‘ کا افتتاح کیا
اپنی جڑیں مضبوط کرنے اور مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے تاریخ کو پڑھنا اور لکھنا ضروری ہے: محترمہ میناکشی لیکھی
Posted On:
11 MAR 2022 3:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11/مارچ 2022 ۔ آرکائیوز کے 132 ویں یوم تاسیس کے موقع پر، ثقافت کی وزارت کے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام ایک آرکائیو نمائش کا اہتمام کیا جس کا عنوان تھا ’’الحاق اور انضمام کے آلات: انضمام کا سفر‘‘ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے آج نمائش کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر میناکشی لیکھی نے کہا کہ تاریخ تاریخ ہے، اس سے متعلق ہر چیز پسندیدہ یا قابل اتفاق نہیں ہوسکتی ہے، لیکن پھر بھی اپنی جڑیں مضبوط کرنے اور مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے اپنی تاریخ کو پڑھنا اور لکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش ہماری تاریخ کی نمائش کرتی ہے، وہ دستاویزات جنھوں نے بھارت کی تعمیر میں مدد کی، تمام ریاستوں اور شاہی (پرنسلی) ریاستوں کی دستاویزات بھی نمائش میں رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حقائق کو بیان کرنا، پڑھنا یا لکھنا اور سمجھنا ضروری ہے جس نے جدید بھارت کی راہ ہموار کی اور اس کی بنیاد رکھی۔
نمائش ’انسٹرومنٹس آف ایکسیشن اینڈ مرجر: دی جرنی آف انٹیگریشن‘ اصل دستاویزات پر مبنی ہے، یہ الحاق اور انضمام کی کہانی کو اصل محفوظ شدہ دستاویزات اور کارٹوگرافک ریکارڈ کی پیشکش کے ذریعے ظاہر کرنے کی کوشش ہے، جس میں پبلک ریکارڈ مواد شامل ہیں۔ اس نمائش میں این اے آئی کے ریکارڈز،عجائب خانوں سیریز بالخصوص ریاستوں کی وزارت کے ریکارڈز، لائبریری کے مجموعوں سے قیمتی معلومات کی نمائش کی گئی ہے جو انسٹرومنٹ آف ایکسیشن پر دستخط اور چھوٹی ریاستوں کے انضمام کے آلے کے طریقہ کار کے نفاذ کے ذریعے اتحاد اور انضمام کے ڈرامے اور عمل کو ظاہر کرتی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے انضمام کے عمل کی منتخب دستاویزات بھی نمائش میں ہیں۔
مزید برآں، مشرق سے کوچ بہار اور تریپورہ، مغرب سے بجنا اور کچھ، شمال سے کشمیر، جنوب سے میسور، ٹراونکور اور حیدرآباد اور وسطی علاقے سے بھوپال کے دستاویزات بھی اس نمائش میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ نمائش کے تھیم کو نمایاں کرنے کے لیے کئی تصاویر، پریس کلپنگز، نجی کاغذات اور متعلقہ نقشوں کی نمائش کی گلی ہے۔
یہ نمائش چھٹی کے دنوں کو چھوڑکر عام ناظرین کے لئے 10 مئی 2022 تک صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھلی رہے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 2494
(Release ID: 1805150)
Visitor Counter : 222