پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس سوچھتا پکھواڑا ایوارڈ دئیے اور ’انڈین پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے 2020-21 کے اعدادو شمار‘ کی اشاعت کا اجرا کیا

Posted On: 11 MAR 2022 3:30PM by PIB Delhi

ایواڈ جیتنے والوں کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس سوچھتا پکھواڑا ایوارڈ پیش کیا۔ وزیر موصوف نے وزارت کی سالانہ اشاعت ’انڈین پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے 2020-21 کے اعدادو شمار‘ کا اجرا بھی کیا۔ اعداد و شمار کی یہ دستاویز ہندوستان کے تیل اور گیس کے شعبے کی مجموعی تصویر پیش کرتی ہے جس میں ایکسپلوریشن، پیداوار، ریفائننگ، نقل و حمل اور مارکیٹنگ کے علاوہ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات شامل ہیں۔

image001FCP8.jpg

جناب پوری نے ایوارڈ جیتنے والوں اور تقریب کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام مرکزی پروگراموں میں سوچھتا محض ایک اسکیم نہیں، اس سے بڑھ کر ہے۔ یہ صرف ایک فیزیکل نشانہ نہیں  بلکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد صفائی کے بارے میں اعلیٰ شعور پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کے شعبے کے اسٹیک ہولڈروں نے اس فلسفے کو اپنے کام کا حصہ بنا لیا ہے اور ان کے احاطے چمک اٹھے ہیں۔ وزیر موصوف نے قومی معیشت میں اس شعبے کے کردار کو بھی سراہا اور ملک کو اس شعبے میں آتم نربھر بنانے کے لئے مزید کوششیں کرنے پر زور دیا۔ جناب پوری نے قابل اعتماد اعداد و شمار تیار کرنے اور اسے عوامی دسترس میں لانے پر بھی زور دیا تاکہ تحقیق اور تجزیہ کے لئے اس سے استفادہ کیا جا سکے۔

تیل اور گیس کے مرکزی سرکاری زمرے کے اداروں اور وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کے منسلک دفاتر کی طرف سے سوچھتا پکھواڑہ کا اہتمام  پچھلے برس یکم  سے 15 جولائی کے دوران کیا گیا تھا۔ سوچھ بھارت ابھیان اور ہندوستان کو صاف ستھرا، سرسبز اور صحت مند بنانے میں پیٹرولیم شعبے کے برادری کی فعال شراکت اور اس شراکت کے لئے  ان کی حوصلہ افزائی کی خاطر پورے جوش اور جذبے کے ساتھ تحریکی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ صحت مند مقابلے اور پکھواڑے کے زیادہ مؤثر نتائج کو یقینی بنانے کے لئے پکھواڑے کے دوران مثالی کارکردگی کی خاطر "سوچھتا پکھواڑا ایوارڈز" کا آغاز کیا گیا ہے۔ تقریب میں کارکردگی کی بنیاد پر، آئی او سی ایل پہلے، او این جی سی دوسرے اور ایچ پی سی ایل تیسرے نمبر پر رہا۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت  کی قیادت میں اس اقدام کے نتیجے میں 2 لاکھ سے زیادہ حفظان صحت کی کِٹس، تقریباً 3 لاکھ ماسک اور کوئی 1.1 لاکھ ماحول دوست بیگ تقسیم کئے گئے۔ تقریباً 1.3 لاکھ درخت لگائے گئے اور 7 ہزار سے زیادہ کوڑے دان گئے۔ پکھواڑے کے دوران پلاسٹک کچرے اکٹھا کرنے کے 40 مراکز قائم کئے گئے اور 4000 سے زیادہ اندرونی اور بیرونی  آن لائن مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 70 ہزار لوگوں نے سرگرم حصہ لیا۔

****

U.No:2490

ش ح۔رف ۔س ا

 


(Release ID: 1805117) Visitor Counter : 203