کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

این ایل سی انڈیا لیمیٹڈ نے کان کنی کے شعبہ سے 2600 ہیکٹیئر کی زمین واپس لی


پائیدار کان کنی کےلئے پرعزم کوششیں جاری

Posted On: 10 MAR 2022 4:53PM by PIB Delhi

این ایل  سی انڈیا لیمیٹڈکوئلے کی وزارت کے تحت   ایک نورتن  عوامی شعبہ کی کمپنی  ہے ،جو حال میں   قابل تجدید توانائی خصوصاً شمسی توانائی  کی پیداوار کے شعبہ میں  قابل ذکر  کامیابی  حاصل کررہی ہے۔پائیدار زمین کی واپسی  اور مختلف دیگر ماحولیات–دوستانہ پہل  جیسی کارروائیاں  بھی پائیدار کامیابی حاصل کررہی ہے۔کان کنی والے سبھی علاقوں میں ، ماحولیات ،جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی   کی وزارت  کے ساتھ تعاون اور کاکنی کلوزر پلان  کے مطابق    شجر کاری  اورگرین بیلٹ پروجیکٹ  چلائے جارہے ہیں۔

 

گرین بیلٹ کریئشن کی پہل کے ایک حصے کے طورپر تھرمل پاور جنریشن  اور فوسل فیول کان کنی   میں سرگرم ،این ایل سی انڈیا لیمیٹڈ  نے نویلی بستی اور صنعتی علاقوں   میں  دو کروڑ  سے زیادہ  پودے لگائے ہیں۔اس پی ایس یو نے اب تک کان کنی والے علاقوں  سے   2600 ہیکٹیئر  زمین واپس لے لی ہے اور 2188ہیکٹیئر  زمین پر شجرکاری کی جارہی ہے۔اس علاقے میں مختلف قسم کے دیسی درخت  لگائے گئے ہیں۔اب تک 27.96   لاکھ سے زیادہ پودے  واپس لی گئی زمین   پر لگائے جاچکے ہیں  اور100ہیکٹئر کی زمین پر  اعلی تکنیک پر مبنی سبزیوں کی پیداوار  کی جارہی ہے۔

 

کان کنی کی سطح پر زیادہ بوجھ  والی زمین کی پھر حصولیابی  کے  حصے کے طورپر  کان کنی کے شعبوں میں بھرا جاتا ہے۔اس طرح کی مٹی کھیتی کےلئے  بہتر نہیں ہوتی کیونکہ  مٹی   قسم  منفی ہوتی ہے اور پودوں کےلئے غذائیت کی کمی رہتی ہے۔ایسی مٹی میں  پودوں کی بڑھت کےلئے   ضروری   اجزا نہیں ہوتے۔کان کنی سے پہلے کی سطح پر مٹی کے معیار میں  بہتری کرکےاور سائنسی  زراعت  کے طریقوں  کااستعمال کرکے  این ایل سی  اپنی پرعزم کوششوں سے  ایسے بھرے گئے علاقوں  کو  زرعی زمین میں  تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اپنی پائیدار  کان کنی کی پہل کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے این ایل سے نے 52 آبی  ذخیروں کو   104 ہیکٹیئر   پر بارانی پانی   کے تحفظ سے  تیار کیا ہے۔بوٹنگ کی سہولت  سے لیس  ایکو ٹوریزم  پارک ، مختلف اقسام  کے پروندوں   والے ایک چھوٹا چڑیا گھر     دیگر خصوصیات میں شامل ہے۔این ایل سی ایل  کے ماحولیات کےلئے پائیدار اور دوستانہ پہل  سے  یہ علاقہ  بڑی تعداد میں دیسی اور  مہاجر پرندوں کےلئے  گھر بن گیا ہے۔

 

*************

ش ح ۔ ام۔

U. No.2472

 



(Release ID: 1804983) Visitor Counter : 158