دیہی ترقیات کی وزارت
آر ایس ای ٹی آئی (دیہی ذاتی روزگار کے تربیتی ادارے )نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت معروف ہفتہ مہم کے حصے کے طور پر خواتین پر مرکوزکورسز کے نئے بیچوں کی شروعات کی ہے
آر ایس ای ٹی آئی پروگرام کے تحت کُل تربیت یافتہ امیدواروں میں 66فیصد خواتین ہیں
اس کے آغاز کے بعدسے تقریباََ 26.28 لاکھ خواتین امیدواروں نے تربیت حاصل کی ہے اور تقریباََ 18.7 لاکھ خواتین کامیابی سے اپنے کام میں مصروف عمل ہیں
آر ایس ای ٹی آئی کے تحت کُل 64 کورسز میں 10 تربیتی کورسز خصوصی طورپر خاتون امیدوار وں کے لئے ہیں
Posted On:
10 MAR 2022 11:36AM by PIB Delhi
خواتین کے عالمی دن 2022 کے موقع پر دیہی ترقی کے محکمے (ڈی او آر ٹی ) کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر معروف ہفتہ کی ہفتہ بھر کی تقریبات کی شروعات کرتے ہوئے آر ایس ای ٹی آئی(دیہی ذاتی روزگار کے تربیتی ادارے ) نے 7 مارچ 2022 کو پورے ملک میں خواتین پر مرکوزکورسز کے نئے بیچوں کی شروعات کی تھی۔اس تقریب کا عنوان ‘ اوسر کی آزادی رکھا گیا تھا ۔ خواتین امیدوار وں پر مرکوز بیچوں کی شروعات کی گئی جس میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباََ 26.28 لاکھ خاتون امیدوار وں نے تربیت حاصل کی ہے اور تقریباََ 18.7 لاکھ خواتین کامیابی سے اپنے کام میں مصروف عمل ہیں۔
اوڈیشہ کے آر ایس ای ٹی آئی بولنگیر میں خاتون ٹرینیوں کی نئی بیچ
گھریلو اگربتی بنانے والے ، کھلونا بنانے والے اور بیچنے والے ، پاپڑ ، اچار ،مصالحہ پاؤڈر ، بیوٹی پارلر مینجمنٹ اورزریں ملبوسات وغیرہ جیسی تجارتوں میں نئے بیچوں کی شروعات کی گئی ہے۔ آر ایس ای ٹی آئی اسکیم کے تحت کل 64 کورسز میں 10 تربیتی کورسز خواتین امیدواروں کے لئے مخصوص ہیں۔
آر ایس ای ٹی آئی گریڈیہہ ، جھارکھنڈ
آر ایس ای ٹی آئی (دیہی ذاتی روزگار کے تربیتی ادارے ) پروگرام دیہی ترقی کی وزارت ( ایم او آر ڈی )، حکومت ہند ، ریاستی حکومتوں اور اسپانسر بینکس کے درمیان تین طرح کی شراکتداری ہے ۔ بینکوں کو اپنے ضلع میں کم از کم ایک آر ایس ای ٹی آئی کھولنے کا حکم دیا گیا ہےتاکہ دیہی نوجوانوں کو ذاتی روزگار / کاروباری منصوبوں کے حصول کے لئے تربیت فراہم کی جاسکے ۔ آر ایس ای ٹی آئی پروگرام، کاروباریوں کی قلیل مدتی اور طویل مدتی سرپرستی کے وژن کے ساتھ چلتا ہے ۔ 18سے 45 سال کی عمر کے درمیان دیہی غریب نوجوان تربیت حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ آر ایس ای ٹی آئیزکودیہی غریب نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور شعبے اورتجار تی مہارت میں تربیت فراہم کرکے منافع بخش تاجر بنانے کے لئے سرخیل کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔
آر ایس ای ٹی آئی گوڈا ، جھارکھنڈ
آر ایس ای ٹی آئی کے تحت کل 39.9 لاکھ امیدواروں نے64 کورسز میں تربیت حاصل کی ہے اور 31 جنوری 2022 تک 28.11 لاکھ امیدوار اپنے ذاتی روزگار میں لگ گئے ہیں۔فی الحال یہ پروگرام 28 ریاستو ں اور 7مرکز کے زیرانتظام علاقوںمیں نافذ کیا جارہا ہے اور اس کے لئے 585 آر ایس ای ٹی آئی کے افراد کام کررہے ہیں۔ اس مہم کو 23 سرکردہ بینکو ں نے اسپانسر کیا ہے۔
آر ایس ای ٹی آئی کاجل گاؤں ،آسام
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-2439
(Release ID: 1804706)
Visitor Counter : 205