نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے قومی کھیل  فیڈریشنز کو مالی امداد فراہم کرنے  کے لئے یکم مارچ 2022 سے موثر ہونے والے ضابطوں میں ترمیم کی


ملک میں کھیلوں کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے سرگرمیوں کے اہم پہلوؤں کو شامل کرنے کے لیے اب ایک جامع نظریہ  اپنایا گیا ہے: جناب  انوراگ ٹھاکر

Posted On: 09 MAR 2022 5:39PM by PIB Delhi

بھارت سرکار نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف) کو  امدادی  اسکیم کے تحت این ایس ایف کو  مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے مالی امداد فراہم کر رہی ہے،  جس میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں اور ٹیموں کی ٹریننگ اور  شراکت داری شامل ہے۔  نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے  یکم مارچ 2022 سے موثر ہونے  والے امداد  کے ضابطوں میں ترمیم کی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جن ضابطوں میں  اب ترمیم کی گئی ہے ، وہ نومبر 2015 سے نافذ کئے گئے تھے  اور  اس لئے ، یہ امدادی رقم مختلف سرگرمیوں کے لئے کافی نہیں ہے جو ہمارے کھلاڑیوں کی ترقی اور کامیابی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کھیلوں کے شعبے  میں تیز رفتار ترقی کو ممکن بنانے کے لیے سرگرمیوں کے اہم پہلوؤں کو شامل کرنے کے لیے اب ایک جامع  نظریہ  اپنالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کچھ اہم پہلوؤں ،جیسے معذور کھلاڑیوں  کی مدد، ملک میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس کا انعقاد،  بھارتی کوچوں کو جدید ترین تربیت کو یقینی بنانا وغیرہ کا خیال رکھا گیا ہے۔

نظرثانی ضابطوں کے تحت، اعلیٰ ترجیح، ترجیحی اور  بھارت کے روایتی کھیلوں کی قومی چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے امداد کی رقم کو بڑھا کر 51 لاکھ روپے اور عام زمرے کے کھیلوں کے لیے، جنہیں پہلے 'دیگر' کے نام سے جانا جاتا تھا، کی  رقم بڑھا کر 30 لاکھ روپئے کردی گئی ہے ۔ اس سے پہلے قومی چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے امداد کی رقم  22 لاکھ روپے تھی۔ ایسے اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے جو معذور  کھلاڑیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں ، سبھی زمرے میں ہر شعبے کے لئے قومی چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے 15 لاکھ روپئے کی امدادی رقم کے پرویژن کا بندوبست کیا گیا ہے۔

سبھی زمروں کے کھلاڑیوں کے لئے تربیتی کیمپوں/مقابلوں میں  حصہ لینے کے لئے  فضائی سفر  کی اجازت دی گئی ہے۔ حصہ لینے والے کھلاڑی، چاہے وہ سینئر، جونیئر اور سب جونیئر ہوں، سبھی کو اجازت  دی گئی ہے، بشرطیکہ سفر 500 کلومیٹر یا 10 گھنٹے سے زیادہ کا ہو۔

عام کھیلوں کی ٹریننگ کٹ (جیسے ٹریک سوٹ، ٹی شرٹ، شارٹس، وارم اپ جوتے وغیرہ) کے لئے بھتہ دوگنا 20000 روپئے   فی ایتھلیٹ سال میں ایک بار قومی کیمپ میں حصہ لینے والوں کے لئے کردیا گیا ہے ۔ پہلے یہ رقم 10,0000 روپے فی ایتھلیٹ تھی۔

ملک میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے این ایس ایف کو ترغیب دینے کے لیے، بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے امدادی رقم کو بڑھا کر ایک کروڑ  روپے کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ رقم 30 لاکھ روپے تھی۔

منیجرز کو اب بیرون ملک بین الاقوامی انعقاد کے لیے  بھارتی دستے کا حصہ سمجھا جائے گا۔ یہ  یقینی بنانے کے لیے کہ ان کے پاس ٹیموں کے  مینجمنٹ  کا تجربہ ہے، وزارت نے ٹیموں کے ساتھ مینیجرز کے طور پر اہل ہونے کے لیے ضروری اور مطلوبہ اہلیتیں مقرر کی ہیں۔

اہل اور اعلیٰ معیار کے معاون اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے،  اجرت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ کھیلوں کے ڈاکٹروں اور ڈاکٹروں کی اجرت پہلے 1 لاکھ روپے ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی  ہے۔ اس کے علاوہ ہیڈ فزیو تھراپسٹ کی اجرت 2 لاکھ روپے ماہانہ اور فزیو تھراپسٹ  کی  اجرت  1.5 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی  ہے۔ اس سے پہلے یہ رقم 80,000 روپے ماہانہ تھی۔

غیر ملکی کوچوں اور معاون اہلکاروں کو کام پر رکھنے کے لئے ،  این ایس ایف کو سائی کی مشاورت سے منسلک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کی رسپانسبلیٹی ایریاز (کے آر اے) کے سالانہ جائزے کے ذریعے کی جائے گی اورمعاہدے میں توسیع یا بونس  کے انعام کے سلسلے میں اہم فیصلے جائزے کی بنیاد پر ہوں گے۔این ایس ایف  یہ یقینی بنائے گا کہ سلیکشن کمیٹی میں سائی کا ایک نامزد فرد شامل ہو۔ غیرملکی کوچز کے لئے بجٹ کا این ایس ایف کے کل منظورشدہ بجٹ کے 30 فیصد تک محدود کردیا جائے گا۔

این ایس ایف کو کوچنگ کے شعبے میں "آتم نربھرتا" کے اصول پر عمل کرنے اور عالمی سطح حاصل کرنے کے لیے بھارت میں دستیاب صلاحیتوں  کی حوصلہ افزائی اور تربیت دینے کے لئے کہا گیا ہے اور این ایس ایف کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ان کے معاہدے کی مدت کے دوران کم از کم 5  بھارتی  ٹرینر غیر ملکی ٹرینرز کے ساتھ رہیں تاکہ بھارتی  ٹرینرز کو بھی تیار کیا جا سکے اور غیر ملکی ٹرینرز پر انحصار کم ہو سکے۔

ہیڈ کوچ اور دیگر کوچز کی اجرت  میں ترمیم کرکے  3 لاکھ روپے اور 2 لاکھ روپے  ماہانہ  کر دی گئی  ہے۔ پہلے یہ رقم 1.5 لاکھ روپے اور 75000 روپے ماہانہ تھی۔پی ایس یو ،ریلوے یا دیگر تنظیموں (پبلک/پرائیویٹ) میں کام کرنے والے ٹرینر کے ایک قومی کیمپ میں شامل ہونے کے معاملے میں اسے قومی فرض  کے طور پر سمجھا جائے گا اور ماہانہ   50,000/کی رقم اٹیچمنٹ کے طور پر  دی جائے گی۔ یہ رقم تنخواہ محفوظ ہونے کے باوجود ٹرینر کے خاندان میں پریشانی کی صورت میں فراہم کی جاتی ہے۔

کھیلوں کے سامان کی خریداری کے لیے،این ایس ایف کو  اب جنرل فائنانشیل رول (جی ایف آر)  کے پرویژنز پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ خریداری کرنے کے لئے اختیار دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے، این ایس ایف کو اپنے آپ خریداری کرنے کی اجازت تھی اگر قیمت دس لاکھ روپئے تک ہوتی تھی اور سازوسامان  کی قیمت 10 روپئے سے زیادہ ہونے پر خریداری بھارتی کھیل اتھارٹی کے ذریعہ سے کی جاتی تھی۔

این ایس ایف  کو کھیلوں کی انتظامیہ کے شعبے میں اہل پیشہ وروں کو مقرر کرنے  کا اہل بنانے کے لیے، امداد کی سطح کو این ایس ایف اسکیم کے لیے بجٹ کے پہلے کے دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کردیا گیا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2414)

 


(Release ID: 1804639) Visitor Counter : 196