وزارت آیوش
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کے جلسہ تقسیم اسناد کا افتتاح کریں گے
Posted On:
09 MAR 2022 4:52PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کے تحت کام کرنے والی ایک خود مختار تنظیم راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ (آر اے وی) اپنا 25 واں جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد کرے گی۔ آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال 11 مارچ کو جلسہ تقسیم اسناد کا افتتاح کریں گے۔
ملک چونکہ آزادی کا امرت مہوتسو انڈیا@75 منا رہا ہے، اس لئے اس سال کے جلسہ تقسیم اسناد کا موضوع ہے ’’آیوروید آہار-سوستھ بھارت کا آدھار‘‘۔
11 اور 12 مارچ کو معقد کی جانے والی اس دو روزہ تقریب کے دوران 155 ایسے طلبا کو جنہوں نے حال ہی میں منعقدہ راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ (سی آر اے وی) کا سرٹیفکیٹ کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ سی آر اے وی کا آئندہ سیشن روایتی طریقے سے شروع ہوگا جسے ششئے اپنین کہا جاتا ہے، جو کہ 12 مارچ کو کیا جائے گا۔ اگلے سیشن کے لیے تقریباً 225 طلبا داخلہ دیا جائے گا۔ ہر سال آر اے وی،سی آر اے وی پروگرام چلاتا ہے جس میں آموزش کے روایتی طریقے گرو-ششیہ پرمپرا پر عمل کیا جاتا ہے۔
سی آر اے وی کے ذریعہ آر اے وی اس نظام کو زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جو کہ گرو کلوں کے خاتمے کے ساتھ آہستہ آہستہ ختم ہوگیا ہے۔ آیوش وزیر ڈاکٹر سبھاش راناڈے اور وید تاراچند شرما کو ملک کے اندر اور بیرونی ممالک میں آیوروید کے فروغ اورتشہیر کے لیے ان کی زندگی بھر کی شاندار خدمات کے لیے ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ سے نوازیں گے۔
سبھاش راناڈے ایک ممتاز ماہر تعلیم اور آیوروید کے میدان میں فزیشین ہیں۔ انہوں نے آیوروید اور یوگا پر 155 کتابیں لکھی ہیں۔ وید تاراچند شرما 1967 سے آیوروید کی خدمت کر رہے ہیں اور انہوں نے آیوروید کے مختلف اداروں میں کام کیا ہے اور انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ وہ ماہر نباض (ناڑی وشیشگیہ ) ہیں اور انہوں نے بھی آیوروید پر تقریباً 21 کتابیں لکھی ہیں۔
ایف آر اے وی ایوارڈ ایسے ویدوں کو بھی دیا جائے گا جو آیوروید کی شان کو بحال کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں۔
آر اے وی حکومت ہند کی مالی مدد سے 1991 سے کام کر رہا ہے۔ آر اے وی کا مقصد آیوروید کے علم کو فروغ دینا، آیوروید سے متعلق علمی کاموں کا آغاز کرنا، تربیتی پروگراموں کا انعقاد بشمول اساتذہ کے تربیتی پروگرام، مسلسل طبی تعلیم، کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (سی ایچ او) کے تربیتی پروگرام اور دیگر سرگرمیاں۔
آر اے وی نے درویہ گنا، رس شاستر اور بھیشجیہ کلپنا، سمہیتا اور سدھانت، شلیہ، پنچ کرما اور کایا چکتسا میں پی ایچ ڈی کورسز شروع کرنے کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی وارانسی) کے ساتھ تعاون بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-2411
(Release ID: 1804559)
Visitor Counter : 190