وزارت خزانہ

مرکزی بجٹ 23-2022 ،نوجوانوں کی صلاحیت کو فروغ دینا والا بجٹ ہے: محترمہ نرملا سیتارمن

Posted On: 08 MAR 2022 4:17PM by PIB Delhi

  

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ مرکزی بجٹ 23-2022 نوجوانوں کی صلاحیت ، ان کی تکنیکی مہارتوں اور کاروباریت کے جذبے کو تسلیم اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "بھارت آزادی کے 75 ویں برس کا جشن منا رہا ہے، اگلے 25 سال ہندوستان کی ترقی کے لیے بہت اہم ہیں۔ لہذا اس سال کے بجٹ میں، ہم نوجوانوں کی طاقت اور ان کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینا چاہتے تھے” ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  "ہم نے لاک ڈاؤن کے باوجود دو سالوں میں 45 یونیکارنس کا انتظام کیا ہے۔ یہ واقعی نوجوانوں کی طاقت اور ان کی سوچنے کی صلاحیت کا نتیجہ ہے،” ۔

وہ بنگلور میں آج انڈین گلوبل فورم میں "ہندوستان کے عالمی مستقبل کے لیے مالی امداد" پر بات کر رہی تھیں۔

کرپٹو سیکٹر کے بارے میں حکومت کے موقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کرپٹو سیکٹر اور صنعت سے متعلق مشاورت میں شرکت کی دعوت دی۔

مرکزی بجٹ 2022-23 کے طویل مدتی وژن کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بجٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام کو دستیاب فوائد ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں ، مواقع فراہم کریں اور ملک میں روزگار کو فروغ دیں۔

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ ملک کے عام لوگ بھی خود کو ڈیجیٹلائزڈ بینکنگ سسٹم میں شامل کر رہے ہیں جو کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ "اس ملک کے عام لوگوں  نے ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم، کیو آر کوڈ وغیرہ  میں خود کو ڈھال لیا ہے۔ اگر لاک ڈاؤن ہو تو ڈیجیٹل بینکنگ براہ راست رقم کی منتقلی میں مدد کر سکتی ہے،” ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح – ع ح)

U.No. 2385 



(Release ID: 1804346) Visitor Counter : 127


Read this release in: Manipuri , English , Hindi , Kannada