کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، انڈیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ آف ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز، یو ایس اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو منظوری دی

Posted On: 09 MAR 2022 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09مارچ؍2022

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز (این آئی اے آئی ڈی)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ محکمہ صحت اور انسانی خدمات،یو ایس اے کے درمیان ستمبر 2021ء میں حکومت ہند کے دوسرے شیڈول (کاروبار کے لین دین) کے قواعد 1961 کے اصول 7(1)(ڈی) کے مطابق، دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) سے آگاہ کیا گیا۔

مفاہمتی یادداشت کے مقاصد:

تعاون بنیادی طور پر چنئی، انڈیا میں آئی سی ایم آر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ برائے تپ دق (ا ین آئی آر ٹی) میں سائنسی شعبے میں شروع کیا جائے گا، جس میں بنیادی، ترجمہ اور اطلاقی اختراعی تحقیق، وبائی امراض، طب،سالماتی حیاتیات، میڈیکل اینٹومولوجی، پیراسیٹولوجی، امیونولوجی، میڈیسن، مائکرو بایولوجی اور وائرولوجی شامل ہیں،لیکن ان تک محدود نہیں۔ ساتھ ہی گرم خطے والی متعدی اور الرجک بیماریوں کی روک تھام،تشخیص اور علاج کی تکنیکوں پر توجہ بھی دی جائے گی۔

تعاون پر توجہ مرکوز کرنے میں تپ دق، طفیلی حشروں والے انفیکشن، ایچ آئی وی؍ایڈز،الرجک بیماریاں، مدافعتی نظام کی بیماریاں، دیگر ابھرتے ہوئے اور دوبارہ ابھرنے والے بیماری کے اسباب اور مشترکہ سائنسی دلچسپی کی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

مالیاتی اثرات:

امریکی حکومت اور جمہوریہ ہند کی حکومت وسائل کی دستیابی کے لحاظ سے اس مفاہمت نامے کے تحت سرگرمیوں کے لیے مالی امداد فراہم کر سکتی ہے۔فریقین انفرادی منصوبوں کی حمایت کے لیے سرکاری، غیر سرکاری، نجی شعبے، فاؤنڈیشن، اور دیگر ذرائع سے،حسب ضرورت،معمول اور رواج کے مطابق، اضافی فنڈنگ ​​اور فعال شراکت داری حاصل کر سکتے ہیں۔فریقین مشترکہ طور پر منظور شدہ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور متعلقہ سرگرمیوں کے انفرادی، منظور شدہ بجٹ کی بنیاد پر فنڈز خرچ کر سکتے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کے تحت تمام سرگرمیاں متعلقہ فریقوں کے ممالک میں رائج قابل اطلاق قوانین، ضوابط، طریقہ کار، پالیسیوں اور رہنما خطوط کے مطابق کی جائیں گی اور یہ عملے، وسائل اورمختص فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہوں گی۔

روزگار کے مواقع کی فراہمی:

قابل اطلاق قواعد کے مطابق، آئی سی ای آر پروگرام سے جاری ہونے والے باہمی تحقیقی منصوبوں کے تحت، کانٹریکٹ؍ پروجیکٹ موڈ پر ہندوستانی سائنسدانوں؍محققین؍طلباء کو ملازمت دینے کا دائرہ انہیں ٹی بی اور دیگر کے شعبے میں مختلف تکنیکوں؍ ہنر مندی کی نشوونما اور صلاحیت سازی کو سیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

پس منظر:

ہند-امریکہ کے مشترکہ بیان پر اصل میں 2003ء میں چنئی میں ایک انٹرنیشنل سینٹر فار ایکسی لینس ان ریسرچ (آئی سی ای آر) کے قیام کے لیے دستخط کیے گئے تھے۔ اسے 2008ءمیں توسیع دی گئی اور 2017ء میں دوبارہ تصدیق کی گئی اور اب ایم او یو کے طور پر نئی شکل دی گئی ۔ آئی سی ای آر چنئی میں واقع ہے اور این آئی اے آئی ڈی اور آئی سی ایم آر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ برائے  تپ دق (این آئی آر  ٹی) کے درمیان شراکت داری ہے۔ اس تعاون نے 13 سے زیادہ معالجاتی پروٹوکولز کی مدد کی ہے، ہیلمنتھ انفیکشنز کی دفاعی قوت کے مطالعے کی بنیادی تفہیم کو فروغ دینے میں مدد کی ہے۔تپ دق کے خلاف مدافعتی ردعمل پر ذیابیطس کے اثرات کی وضاحت کی ہے، نقص غذائیت اور تپ دق کو سمجھنے کے لیے کئی مطالعات کیے ہیں۔ ہیلمنتھ انفیکشن کے اثرات، مدافعتی ردعمل پر سیرو پازیوٹی  ایس اے آر ایس-سی او او و -2 وغیرہ کے مطالعہ کے لیے ایک آزمائشی  مطالعہ شروع کیا ہے۔

 

*************

ش ح-س ب– ن ع

U. No.2402


(Release ID: 1804340) Visitor Counter : 199