کابینہ

کابینہ نے طبّی تحقیق  کی بھارتی کاؤنسل (آئی سی ایم آر)اوربھارت اور آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کے درمیان ایک مفاہمتی  عرضداشت  پردستخط کئے جانے کو اپنی منظوری دی ہے

Posted On: 09 MAR 2022 1:29PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندرمودی  کی قیادت  میں مرکزی کابینہ کو، نومبر 2021میں  حکومت  ہند کے دوسرے شیڈول کے کاروبار کے لین دین سے متعلق ضوابط مجریہ 1961کے ضابطے 7(i) (d)کے عین مطابق طبّی تحقیق کی بھارتی کاؤنسل (آئی سی ایم آر) اورآکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کے درمیان ایک مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے جانے سے واقف کرایاگیا۔

 

مفاہمتی عرضداشت کے مقاصد :

مفاہمتی عرضداشت کے مقاصد میں بھارت کے سائنس دانوں  اورمحققین کے لئے صلاحیت سازی ، بین الاقوامی معیارات  اورانضباطی ضروریات کے ساتھ متعلقہ ڈیٹا کواکٹھاکرنا ، بھارت کو صلاحیت سازی کے لئے ایک علاقائی مرکز کے طورپر ترقی دینا،جس کے لئے بھارت کے ہی فنڈس کا استعمال  کیاجائے گا اور مساوات  اورخودمختاری سے متعلق اصولوں پرعمل کیاجائےگا ، آئی سی ایم آر میں نتائج کی حصولیابی کے تئیں آئی ڈی ڈی اوسکریٹریٹ کے مقررہ وقت میں انعقاد کے ساتھ مشترکہ طورپر فنڈس اکٹھاکرنا اور انھیں یکجا کرنا ، ڈیٹا کے مطابق اوراس سے علیحدہ بھی ساجھیداری قائم کرنا اوربرابری اورشفافیت کے ساتھ مہارتوں اورصلاحیتوں  سے  ایک  دوسرے کو واقف کرانا وغیرہ شامل ہیں ۔

فریقین  نے ان امورپراتفاق کیاہے کہ وہ پانی سے پیداہونے والے تین امراض (ملیریا ) کالاآزار ، فیل پا)اورابھرنے والے نئے قسم کے چھوت  کو ابتدائی مراحل میں ہی ختم کرنے کے لئے باہم علم وآگہی کا تبادلہ کریں گے ، اعداد وشمار کے انتظام   کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے ، اعداد وشمار کو دستاویز ی شکل دیں گے ، اعدادوشمار کو باہمی ساجھا کریں گے اورمساوی حکمرانی کا فریم ورک وضع کریں گے ، تحقیقی پروگراموں کے سلسلے میں اشتراک کے لئے مواقع تلاش کریں گے اورصلاحیت کو مستحکم بنانے ، تحقیقی افراد کے باہمی تبادلہ ، ڈیٹا منیجمنٹ اوراعداد وشمار  کے تجزیہ کی تربیت کے لئے تین سال کا ایک منصوبہ عمل وضع  کریں گے ۔

 

مالی مضمرات

فریقین اس مفاہمتی عرضداشت کے ذریعہ فراہم کئے گئے اشتراک اورتال میل کے سلسلے میں آنے والی اپنی اپنی لاگت کو خود براشت کریں گے ۔ اوراگر فریقین، اس مفاہمتی عرضداشت  کے مطابق کی جانے والی سرگرمیوں کے ایک عنصر کے لئے فنڈ محفوظ کرتے ہیں اوراس فنڈ کے ایک حصے کو دوسرے فریق  کو منتقل کئے جانے کا ارادہ ہے تو اس سے متعلق  سرگرمیوں کو متعین کرنے کی غرض سے ایک اضافی سمجھوتہ کیاجائے گا۔

*****

ش ح ۔ ع م ۔ ع آ

U-2396

 



(Release ID: 1804330) Visitor Counter : 113