اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے آئی ایل  کے ملازمین  کو  وشوکرما راشٹریہ پرسکار تقریب میں نمایاں حیثیت حاصل ہوئی

Posted On: 09 MAR 2022 11:56AM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کے ملازمین نے سال 2018 کے لیے وشوکرما راشٹریہ  پرسکار (وی آر پی) کی تقریب میں ایک متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ باوقار قومی ایوارڈز منگل کو نئی دہلی میں محنت اور روزگار، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے پیش کئے۔ اس موقع پر محنت و روزگار و پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی بھی موجود تھے۔ حکومت ہند کے ذریعہ قائم کردہ وی آر پی  کا مقصد قومی سطح پر صنعتی اداروں میں کارکنوں کی کوششوں کا صلہ دینا ہے۔ کل 96 ایوارڈ یافتگان میں سے 52 ایوارڈ یافتہ ایس اے آئی ایل  سے ہیں جو کل فاتحین کے 54 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایس اے آئی ایل  کے ملازمین نے کارکردگی سال 2018 کے لیے دیے گئے کل 28 ایوارڈز میں سے 11 جیتے ہیں، جو کہ وی آر پی  کے مختلف زمروں میں کل ایوارڈز کا 39 فیصد ہے۔

 

33.jpg

 

ایک علیحدہ تقریب میں ، ایس اے آئی ایل  کی چیئرمین محترمہ سوما منڈل نے وی آرپی جیتنے والے ملازمین کو اعزاز سے نوازا۔ تقریب کے دوران فاتحین  کو مبارکباد دیتے ہوئے محترمہ منڈل نے زور دے کر کہاکہ  اتنی بڑی تعداد میں  باوقار وشوکرما راشٹریہ پرسکار جیتنے سے ہمارے ملازمین کے عزم، لگن اور عمدگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارا باصلاحیت عملہ ایس اے آئی ایل  کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ اس تنظیم کی ثقافت نے ہمیشہ شمولیت، جدت اور جذبے کو فروغ دیا ہے۔  ایس اے آئی ایل  نے ہمیشہ اپنے ملازمین کو اپنی ہنرمندی کا مظاہرہ کرنے کی آزادی  دی  ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ اسے ایک ایسے شاندار پلیٹ فارم پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح – ع ح)

U.No. 2389

 


(Release ID: 1804280) Visitor Counter : 145