شہری ہوابازی کی وزارت
ہندوستان سے آنے اور جانے کےلئے شیڈیول ، کامرشیل انٹرنیشنل پیسنجر زسروسز27 مارچ 2022ء سے دوبارہ شروع ہو ں گی
Posted On:
08 MAR 2022 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی:08؍مارچ2022:
کووڈ -19کے پھیلا ؤ کو روکنے کےلئے شہری مواصلات کے ڈائریکٹور یٹ جنرل (ڈی جی سی اے)نے بتاریخ 19 مارچ 2020ء کے سرکلر کے توسط سے 23 مارچ 2020ء سے بھارت میں آنےاور جانے والی شیڈیولڈ انٹرنیشنل کامرشیل پیسنجرز سروز کو معطل کردیا تھا۔ موجودہ وقت میں ڈی جی سی اے کے سرکلر 28فروری 2022ء کے مطابق ہندوستان میں آنے اور یہاں سے باہر جانے والی شیڈیول بین الاقوامی کاروباری سفری خدمات کی معطلی کو اگلے احکامات تک کےلئے بڑھا دیا ہے۔
دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے ٹیکہ کاری کوریج کو تسلیم کرنے کے بعد اور اسٹیک ہولڈز سے صلاح و مشورے کے بعد بھارت سرکا رنے 27 مارچ 2022ء یعنی سمر شیڈیول 2022ء کی شروعات سے ہندوستان میں آنے اور جانےو الی شیڈیولڈ کامرشیل انٹرنیشنل پیسنجرز سروسز کو پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس طرح ہندوستان سے جانے اور آنےو الی شیڈیولڈ کامرشیل انٹر نیشنل پیسنجرز سروسز 23مارچ 2022ء کو صرف 2359 بجے آئی ایس ٹی تک توسیع شدہ ہے اور اس کے بعد ایئر ببل انتظام میں صرف اس حد تک توسیع کی جائے گی۔
بین الاقوامی آمد و رفت بتاریخ 10 فروری 2022ء کے بین الاقوامی سفر کے لئے صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ضابطوں اور وقت وقت پر تبدیل شدہ ضابطوں پر سخت عمل آوری کے ماتحت ہوگی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 2367)
(Release ID: 1804114)
Visitor Counter : 273