کامرس اور صنعت کی وزارتہ

عالمی یوم خواتین کے موقع پر  جی ای ایم نے’’اسٹیچنگ اینڈ ٹیلرنگ سروسز‘‘کا اضافہ کیا


یہ سروس شہری اور دیہی علاقوں میں خاتون ایس ایچ جی کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گی

مختلف سرکاری محکمے اور ایجنسیاں خاتون ایم ایس ای کاروباریوں کے لئے مقرر شدہ 3فیصد خرید ہدف کو پورا کرسکتی ہیں

Posted On: 08 MAR 2022 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی:08؍مارچ2022:

 عالمی یوم خواتین کے موقع پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)نے اپنے سلائی اسکول پروگرام کے توسط سے اوشا انٹرنیشنل لمٹیڈ کے ساتھ شراکت داری میں جی ای ایم پورٹل پر ایک نئی سروس ورٹیکل ’’اسٹیچنگ اینڈ ٹیلرنگ سروسز‘‘ لانچ کی ہے۔یہ سروس شہری اور دیہی علاقوں میں اوشا سلائی خواتین اور اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کے لئے مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعے دیئے گئے سلائی کے آرڈر کے توسط سے اپنی روزی روٹی میں اضافہ کرنے اور خاتون ایم ایس ای کاروباریوں کے لئے مقرر شدہ 3 فیصد خرید ہدف کو پورا کرنے کے  نئے مواقع کھولے گی۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جی ای ایم کے سی ای او جناب پی کے سنگھ نے کہا کہ عوامی خرید میں خاتون کاروباریوں کی سماجی شمولیت جی ای ایم کا بنیادی مقصد ہے اور یہ سروس خاتون صنعت کاروں کے لئے آگے کے بازار سے جڑنے کو یقینی بنائے گی۔ اس پہل کے تحت جی ای  ایم سرکاری خریداروں کےلئے اسٹیچنگ اینڈ ٹیلرنگ سروسز کو فروغ دینے میں اوشا  سلائی اسکول کے ساتھ تعاون کرے گی اور یو ایس ایس پروگرام سے جڑی خواتین کو فہرست بند کرنے کے عمل کو آسان بنائے گی۔اوشا تکنیکی ماہرین بھی مہیا کرے گی، جو علاقائی اور مقامی سطح پر مختلف آرڈر کی تکمیل کےلئے تکنیکی صلاحیت والی خواتین کو سلائی اور کٹائی پر اپنی معلومات کو ساجھا کرے گی۔شہری اور دیہی علاقوں میں اسٹیچنگ اینڈ ٹیلرنگ سروسز مہیا کرنے والی خاتون سیم ٹریسس کو اپنی اسٹیچنگ اور ٹیلرنگ سروسز کو براہ راست سرکاری خریداروں کو فروخت کرنے کا ایک اعلیٰ موقع فراہم کرے گا  اور وہ بیچولیوں کے بغیر آرڈر حاصل کرسکیں گی۔ممکنہ خریدار خرید کے مقرر شدہ طریقہ کار کے توسط سے ڈریس، وردی اور دفتر کی سجاوٹ ؍معاون سازو سامان کی تلاش اور آرڈر دینے میں اہل ہوسکیں گے۔

جی ای ایم خاتون کاروباریوں کے ساتھ ان کی صلاحیت سازی اور تربیت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بھی سرگرم طور پر کام کرے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری خریداروں کو پورٹل پر اسٹیچنگ اور ٹیلرنگ خدمات کی دستیابی کے بارے میں مارکیٹ پلیس میں سسٹم جینریٹیڈ آرڈر؍ الرٹ کے توسط سے حساس بنایا جائے گا۔جی ای ایم خاتون کاروباریوں کو ڈیش بورڈ فراہم کرے گا ، جو اپ لوڈ کی گئی مصنوعات کی تعداد ، قیمت، وصولیابی اور تکمیل شدہ آرڈر کی مقدار کے بارے میں حقیقی معلومات فراہم کریں گے۔یو ایس ایس سے اِن پُٹ اور مدد کے ساتھ جی ای ایم استعمال شدگان کی مخصوص ضرورتوں کو پورا کرنے کےلئے خاتون کاروباریوں اور یو ایس ایس ملازمین کےلئے مقامی زبان میں آن لائن تعلیمی وسائل کو فروغ دے گا۔ اس کے علاوہ جی ای ایم خاتون کاروباریوں اور یو ایس ایس ملازمین کےلئے آن لائن ویبنار منعقد کرے گی اور ایک آسانی سے سیکھنے کے لئے ویڈیو، ای-بُکس، مینول اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات کا ذخیرہ تیار کرے گا۔

سماجی شمولیت اس کے  بنیادی قدروں میں سے ایک  ہے۔ چنانچہ گورنمنٹ ای –مارکیٹ پلیس(جی ای ایم)اُن فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کی شراکت داری کو بڑھاوا دینے پر مرکوز ہے، جو سرکاری بازاروں تک پہنچنے میں چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔’’اسٹیچنگ اینڈ ٹیلرنگ سروسز‘‘ کا آغاز اس سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔

گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس ریاستی سرکار اور مرکزی سرکار کی تنظیموں کے ذریعے اشیاء اور خدمات کی خرید کے لئے کامرس محکمے، کامرس و صنعت کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت قائم ایک صد فیصد سرکاری ملکیت والی دفعہ 8کمپنی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2366)



(Release ID: 1804109) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu