محنت اور روزگار کی وزارت

وزیرِ محنت نے خواتین کے عالمی دن پر اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے اور بیڑی بنانے والی خاتون مزدوروں کے لئے صحت اور غذائیت کی جانچ کیلئے کیمپ کا اہتمام کیا


محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر اور خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر نے مشترکہ طور پر پیشہ ورانہ بیماریوں کا پتہ لگانے کے لئے 6 ماہ کے پائلٹ ہیلتھ چیک اپ کیمپ کی پہل کی

معاشرے کی پائیدار ترقی کے لئے غیر منظم شعبے کی خواتین کارکنوں کیلئے بھی گنجائش نکالنے پر توجہ

محنت کش طبقے کے مسائل کے جامع حل کے رُخ پر  محنت و روزگار اور خواتین اور بچوں کے فروغ کی وزارتوں کے درمیان اشتراک

Posted On: 08 MAR 2022 2:33PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے آج یہاں صحت اور غذائیت کی جانچ کے کیمپ کی پہل کا اہتمام کیا۔ خواتین اور بچوں کے فروغ کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی  نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں محنت اور روزگار اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی بھی شریک تھے۔

خواتین کارکنوں میں ‘سوستھ بھارت’ کے خیال کو فروغ دینے اور ملک کی تعمیر میں ان کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لئے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صحت اور غذائیت کی جانچ کے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جناب بھوپیندریادو نے  زور دیا کہ غیر منظم شعبے کی خواتین کارکنوں میں پیشہ وارانہ بیماریوں کا پتہ لگایا جائے۔ خطرناک کام کے ماحول میں رہ کر کام کرنے والی خواتین ورکر مختلف پیشہ ورانہ بیماریوں اور بہت سی میکرو اور مائیکرو تغذیات کی  کمی کا شکار ہوتی ہیں۔ اینٹوں کے بھٹے کی صنعتوں اور بیڑی کی صنعتوں کی خواتین ورکر آئرن کی کمی  سے وہ وقتاً فوقتاً خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔

 

خون کی کمی ہندوستان میں صحت کے حوالے سے ایک بڑی تشویش ہے۔ خاص طور پر زیریں سماجی و اقتصادی طبقے کی خواتین میں خون کی کمی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

 

محنت اور روزگار کی وزارت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے بھی خواتین اور بچوں کے فروغ کی وزارت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ‘ایک جیسے کام کی ایک جیسی تنخواہ’ کی پالیسیاں وضع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون سے ہمارے ملک کی خواتین ورک فورس کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کارکنوں کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے حکومت کی کئی خواتین پر مبنی انتہائی اہم اسکیموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے ‘ون اسٹاپ سینٹر’اسکیم کے ذریعے غیر منظم شعبے کی خواتین کارکنوں کی مدد کے لئے ای ایس آئی سی کے ساتھ تعاون کے خیال کو بھی فروغ دیا جسے ملک بھر کے 704 اضلاع میں عمل میں لایا گیا ہے۔

 

اینٹوں کے بھٹوں  اور بیڑی کی صنعت میں کام کرنے والی خاتون ورکرز کے لئے صحت اور غذائیت کی جانچ کا کیمپ

 

کسی بھی بڑی پیشہ ورانہ بیماریوں کا جلد پتہ لگانے کے لئے محنت اور روزگار کی وزارت کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ای ایس آئی سی اور لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی مدد سے صحت اور غذائیت کے چیک اپ کے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس اقدام  سے محنت کش خواتین کی مجموعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے بہترین صحت کے حصول میں سہولت ملے گی۔ کیمپ کے دوران شرکا کے ہیلتھ پروفائل کارڈز بنائے گئے۔ شرکا کی اگلے 06 ماہ تک مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے کے لئے اجمیر کی 20 خواتین بیڑی ورکروں، اتر پردیش کی 22 خواتین بیڑی ورکروں اور ہریانہ کی 26 خواتین  بھٹہ مزدوروں میں بھی ہیلتھ سپلیمنٹس اور آیوش کٹس تقسیم کی گئیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1803966) Visitor Counter : 133