وزارت اطلاعات ونشریات
خواتین کے آئی سی سی عالمی کپ 2022کا آل انڈیا ریڈیوسےبراہ راست نشریہ
Posted On:
08 MAR 2022 12:54PM by PIB Delhi
اب جبکہ ہم آج خواتین کا عالمی دن منا رہے ہیں، ہماری خواتین کی بھارتی کرکٹ ٹیم نے جاری آئی سی سی خواتین عالمی کپ2022 میں ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو شکست دے کرآئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی چیمپئن بننے کے لئے راہ ہموار کرلی ہے ۔ہماری خواتین کرکٹ ٹیم کی اس شاندارمہم کو آپ تک پہنچانے کے لیے، پرسار بھارتی ایک ماہ تک جاری رہنے والےاس پروگرام کا احاطہ کرتے ہوئے آل انڈیا ریڈیو نیٹ ورک پربراہ راست ریڈیو کمنٹری نشر کررہا ہے۔
خواتین کے عالمی کرکٹ کپ 2022 کی کمنٹری، جو اس ماہ کے اوائل میں شروع ہوا تھا ملک بھر کے سبھی پرائمری چینلوں اے آئی آر ایف ایم رینبو نیٹورک ،ڈی آر ایم اور ڈی ٹی ایچ چینلوں پر آل انڈیا ریڈیو کے ذریعہ نشر کی جارہی ہے۔
آل انڈیا ریڈیو کے ساتھ سامعین کو منسلک رکھنے کے لیے، یہ بصیرت انگیز شوز میچ کے آغاز سے پہلے، وقفوں اور میچ کے بعد نشر کیے جائیں گے۔ ہمارے ڈیجیٹل سامعین کے لیے، یہ پروگرام پرسار بھارتی اسپورٹس یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہوں گے ۔ https://www.youtube.com/c/PrasarBharatiSports
کوریج کو سب کی شمولیت والا بنانے کے لئے کرکٹ میچوں کی پیشرفت کے بارے میں گھنٹے کے حساب سے تازہ معلومات متعلقہ علاقائی زبانوں میں ملک بھر کے آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنوں سے نشر کی جائیں گی۔
ٹورنامنٹ کے دوران کوریج پر تمام اپ ڈیٹس کے لیے، آل انڈیا ریڈیو اسپورٹس@آکاشوانی اسپورٹس اوردوردرشن اسپورٹس@ ڈی ڈی اسپورٹس چینل کے ٹوئٹر ہینڈل سے جڑے رہیں۔
آپ ان ایف ایم رینبو چینلوں پر کرکٹ کی براہ راست کمنٹری سن سکتے ہیں:
کرکٹ کی براہ راست کمنٹری ان ڈی آر ایم چینلوں پر بھی دستیاب ہوگی۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.2348
(Release ID: 1803874)
Visitor Counter : 273