وزارتِ تعلیم

جعلی ویب سائٹوں سے متعلق وضاحت

Posted On: 07 MAR 2022 6:01PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے نوٹس میں آیا ہے کہ معصوم درخواست گزاروں کو دھوکہ دینے کے لیے اس محکمے کی اسکیموں سے ملتے جلتے نام سے (جیسے www.sarvashiksha.online، https://samagra.shikshaabhiyan.co.in، https://shikshaabhiyan.org.in) کئی ویب سائٹس بنائی گئی ہیں۔

یہ ویب سائٹس خواہشمند امیدواروں کو روزگار کے مواقع کی پیشکش کر رہی ہیں اور اصل ویب سائٹ کی طرح ویب سائٹ، مواد اور پریزنٹیشن کی ترتیب کے ذریعے ملازمت کے خواہشمندوں کو گمراہ کر رہی ہیں اور درخواستوں کے لیے درخواست دہندگان سے رقم مانگ رہی ہیں۔ جبکہ، یہ ویب سائٹس محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے نوٹس میں آئی ہیں، اس طرح کی اور بھی ویب سائٹس/سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہو سکتے ہیں جو نوکریوں کا وعدہ کرتے ہیں اور بھرتی کے عمل کے لیے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس طرح، عوام الناس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی ویب سائٹس پر ملازمت کے مواقع کے لیے درخواست دینے سے گریز کریں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے متعلقہ محکمے کی آفیشل ویب سائٹ/ ذاتی پوچھ گچھ/ ٹیلی فون کال/ ای میل پر جا کر خود سے یقینی بنائیں کہ ویب سائٹس مجاز ہیں یا نہیں۔ ان ویب سائٹس پر درخواست دینے والا کوئی بھی شخص اپنے خطرے اور قیمت پر ایسا کرے گا اور اس کے نتائج کے لیے ذمہ دار ہوگا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2322



(Release ID: 1803783) Visitor Counter : 178