وزارت اطلاعات ونشریات
ڈی ڈی انڈیا وائی یو پی پی ٹی وی پر۔عالمی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی رسائی میں توسیع ہوئی
Posted On:
07 MAR 2022 12:26PM by PIB Delhi
ڈی ڈی انڈیا چینل کی عالمی رسائی میں توسیع کرنے سے متعلق اپنے ویژن پر کام کرتے ہوئے اور عالمی پلیٹ فارموں اور سطحوں پر مختلف بین الاقوامی حالات و واقعات کے بارے میں بھارت کے نقطۂ نظر کو پیش کرنے کی غرض سے اور دنیا کے سامنے بھارت کی ثقافت اور اقدار کی نمائش کی خاطر ، بھارت کے سرکاری براڈ کاسٹر یعنی نشریاتی ادارے پر سار بھارتی نے ایک اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم ۔وائی یو پی پی ٹی وی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ وائی یو پی پی ٹی وی دنیا بھر کے ٹیلی ویژن کے ناظرین کے لئے ایک داخلی دروازہ ہے۔
اس کے ساتھ ہی ڈی ڈی انڈیا اب ، امریکہ ، برطانیہ،یوروپ ،مشرق وسطیٰ ،سنگاپور،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں وائی یو پی پی ٹی وی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔
پرسار بھارتی کا بین الاقوامی چینل ، ڈی ڈی انڈیا ، دنیا بھر کے لئے بھارت کے تعارف کا ذریعہ ہے۔ ڈی ڈی انڈیا ، اپنے مختلف النوع پروگراموں کے ذریعہ ،بین الاقوامی ناظرین کو سبھی گھریلو اور عالمی حالات وواقعات کے بارے میں بھارت کے نقطۂ نظر کو پیش کرتا ہے۔ڈی ڈی انڈیا 190 سے زیادہ ملکوں میں دستیاب ہے اور یہ بھارت اور دنیا بھر میں پھیلے بھارتی نژاد کے درمیان ایک پُل کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
وائی یو پی پی ٹی وی کے ذریعہ ،کوئی بھی شخص دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت براہ راست ٹی وی پروگراموں کو دیکھ سکتا ہے۔ وائی یو پی پی ٹی وی نے بھارت کے ٹی وی چینلوں کو دنیا بھر میں آسانی کے ساتھ اور باکفایت دستیاب کرادیا ہے۔
مواد کی پیش کش سے متعلق سمجھوتے پر پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر ویمپتی اور وائی یو پی پی ٹی وی کے بانی اور سی ای او اودے ریڈی نے دستخط کئے۔
*************
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.2303
(Release ID: 1803573)
Visitor Counter : 214