دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقیات کے محکمے نے ، آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ‘ نئے بھارت کی ناری ’ کے موضوع پر اپنی ‘ مثالی ہفتہ ’  تقریبات   کا آغاز کیا


مثالی ہفتہ کا ہر دن ایک ذیلی موضوع کے لئے وقف کیا گیا ہے ؛ تقریبات کا سلسلہ 13 مارچ ، 2022 ء تک جاری رہے گا

دیہی خواتین کو با اختیا ربنانے کے لئے  تقریبات کے ایک سلسلے کا انعقاد کیا جائے گا   

Posted On: 07 MAR 2022 1:48PM by PIB Delhi

image0016B94.jpg

 

حکومت ہند کی دیہی ترقیات کی وزارت  کا دیہی ترقیات  کا محکمہ(ایم او آر ڈی) 7 سے 13 مارچ  ، 2022  ء تک آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت عالمی یوم خواتین کے ہفتہ کے دوران اپنا مثالی ہفتہ  ( آئکونک ویک ) منائے گا۔  بھارت میں دیہی خواتین کے تعاون کو منانے کے لئے مثالی ہفتہ کا موضوع ہے  ، ‘ نئے بھارت کی ناری ’  اور  اس کا آفیشل ہیش ٹیگ #NayeBharatkiNaari ہے۔

            اس مدت کے دوران، دیہی ترقی کے محکمے نے اپنے مختلف پروگراموں کے توسط سے قومی اور ریاستی سطح پر جشن کی تقریبات اور سرگرمیوں  پر مشتمل ایک سلسلے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مثالی ہفتہ کے ہر دن کو ایک ذیلی موضوع  کے لئے وقف کیا گیا ہے، جو دیہی خواتین کی جانب سے پروان چڑھائے گئے مواقع،  اپنے ذریعے دور کی گئی سماجی رکاوٹوں یا ان مسائل کی یاد دلاتا ہے  ، جہاں خاص طور پر  فرق لانے کے لئے دیگر وزارتوں اور ریاستوں کے اشتراک سے ، وزارت کے ذریعے فراہم کردہ سہولتوں کی مدد سے  دیہی خواتین نے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔

         ہفتہ بھر  جاری رہنے والی تقریبات کے دوران، ہر دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر ایس ای ٹی آئی) خواتین ٹرینیز کے ساتھ ایک بیچ شروع کرے گا، ہر ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ   خواتین سیلف ہیلپ گروپ ( ایس ایچ جی ) سے وابستہ ایک لاکھ روپئے سے زیادہ کمانے والی 75 خواتین کو خراج تحسین پیش کرے گا  ،  پردھان منتری آواس یوجنا  -  گرامین کے تحت ہر ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ  75 خواتین استفادہ کنندگان کے گرہ پرویش کا اہتمام  کرے گا  ،  ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے تحت  خواتین پر مشتمل دیہی خود امدادی گروپ ریاست بھر میں 75 مقامات  پر صفائی مہم کا اہتمام کرے گا ۔  ہر ضلع پی ایم اے وائی – جی کے تحت 750 دیہی خواتین  استفادہ کنندگان کو مالی مدد دستیاب کرائے گا تاکہ وہ ایس بی ایم – جی وغیرہ کے ساتھ  تال میل سے بیت الخلاء کی تعمیر کرا سکیں ۔

         تقریبات کا منصوبہ ‘ جن بھاگیداری ’ کو یقینی بنانے کے لئے  تیا کیا گیا ہے تاکہ تقریبات کو گاؤں کی سطح تک اور پوری دیہی آبادی تک لے جایا جا سکے۔ قومی اور ریاستی سطح پر ایم او آر ڈی کے تحت   قومی اور ریاستی سطح پر تیار کئے گئے متعدد پروگراموں کی موضوع  وار تفصیل حسب ذیل ہے :

 

 

نمبر شمار

منصوبہ بند سرگرمیاں / تقریبات

07 مارچ ، 2022 ء ( پیر ) अवसर की आज़ादी |

1

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دین دیال اپادھیائے – گرامین کوشلیا یوجنا ( ڈی ڈی یو – جی کے وائی  کے تحت خواتین پر مرکوز کورسز کے لئے موبلائزیشن مہم۔

2

ہر دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( آر ایس ای ٹی آئی  ) خواتین ٹرینیز پر مشتمل ایک بیچ شروع کرے گا ۔

08 مارچ ، 2022 ء ( منگل ) नए भारत की नारी |

3

دین دیال انتیودیا – قومی دیہی روزی روٹی مشن ( ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ) کے ذریعے بین الاقوامی خواتین کا دن منانے کے لئے قومی سطح کے پروگرام کی صدارت دیہی ترقیات کے عزت مآب مرکزی وزیر کریں گے ۔  تجربات کا اشتراک اور دیہی خواتین خود امدادی گروپوں کی عزت افزائی ۔

09 مارچ ، 2022 ء ( بدھ ) आगे बढ़ने की आज़ादी |

4

 ہر ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ   دین دیال انتودیہ –  قومی دیہی روزی روٹی مشن ( ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ) کے تحت خواتین سیلف ہیلپ گروپ ( ایس ایچ جی ) سے وابستہ ایک لاکھ روپئے سے زیادہ کمانے والی 75 خواتین کو خراج تحسین پیش کرے گا   ۔

5

ہر ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ  پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین ( پی ایم اے وائی – جی  ) کے تحت 75 خواتین کے لئے  ( انفرادی یا مشترکہ طور پر) مکانات کی منظوری دے گا ۔

6

ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ مہاتما گاندھی نریگا کے تحت 75 مہیلا میٹ کی عزت افزائی کرے گا ۔

7

ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ  میں رُربن کلسٹرس کے تحت خواتین کے ذریعے سر انجام دیئے جانے والے 75 پروجیکٹوں  کی قدر افزائی کی جائے گی ۔

10 مارچ ، 2022 ء ( جمعرات ) कुपोषण से आज़ादी |

8

ضلع/بلاک/جی پی کی سطح پر دین دیال انتودیہ – قومی دیہی روزی روٹی مشن ( ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ) کے تحت زمینی سطح پر شجرکاری اور زرعی - غذائیت بخش باغیچہ مہم۔

9

غذائیت کی اہمیت پر دین دیال اپادھیائے – گرامین کوشلیہ یوجنا ( ڈی ڈی یو – جی کے وائی ) اور رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( آر ایس ای ٹی آئی ) کی ٹرینیز کے ذریعے ریلی۔

11 مارچ ، 2022 ء ( جمعہ ) गर्व से जीने की आज़ादी|

10

قومی سطح پر دین دیال انتیودیہ – قومی  دیہی روزی روٹی مشن ( ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ) کے تحت غذائیت کے موضوع پر  صنفی سمواد۔

11

پردھان منتری آواس یوجنا  -  گرامین کے تحت ہر ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ  75 خواتین استفادہ کنندگان کے گرہ پرویش کا اہتمام  کرے گا   ۔

12

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت ، جنہیں روزی روٹی کمانے کے  مواقع ملے ہیں اور جنہوں نے کامیابی حاصل کی ہے ، ایسی 75 خواتین کی عزت افزائی ۔

12 مارچ ، 2022 ء ( بروز ہفتہ ) सफाई से रहने की आज़ादी

13

ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے تحت  خواتین پر مشتمل دیہی خود امدادی گروپ ریاست بھر میں 75 مقامات  پر صفائی مہم کا اہتمام کرے گا ۔

14

بہتر مستقبل کے لئے پانی کے ذرائع کو محفوظ بنانا – خواتین مہاتما گاندھی نریگا کارکنوں کے ذریعے تالابوں، جھیلوں، ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر کی صفائی مہم۔

15

  ہر ضلع پی ایم اے وائی – جی کے تحت 750 دیہی خواتین  استفادہ کنندگان کو مالی مدد دستیاب کرائے گا تاکہ وہ ایس بی ایم – جی وغیرہ کے ساتھ  تال میل سے بیت الخلاء کی تعمیر کرا سکیں ۔

13 مارچ ، 2022 ء ( اتوار ) सामाजिक बंधनो से आज़ादी|

16

دین دیال انتیودیہ – قومی روزی روٹی مشن ( ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ) کے تحت تجربہ کے اشتراک کے لئے  ریاستی سطح پر ویبینارز/ایونٹس کا انعقاد اور سماجی شمولیت، سماجی ترقی اور صنف سے متعلق مسائل پر کام کرنے والی ایس ایچ جی  خواتین کارکنوں کی عزت افزائی ۔

17

ہر رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( آر ایس ای ٹی آئی ) کے تحت تربیت یافتہ خواتین کو کورس کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ دینا۔

18

دین دیال اپادھیائے – گرامین کوشلیہ یوجنا ( ڈی ڈی یو – جی کے وائی ) کے تحت تربیت یافتہ خواتین کو کورس کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ دینا ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح – م م  – ع ا  ) 

U.No. 2305


(Release ID: 1803559) Visitor Counter : 287