اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی 19-2018 اور 21-2020 کے لئے اسپات راج بھاشا ایوارڈ میں اور 20-2019 کے لئے اسپات راج بھاشا پریرنا ایوارڈ میں پہلا انعام حاصل کیا
Posted On:
06 MAR 2022 2:05PM by PIB Delhi
نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایم ڈی سی ) جو کہ ملک کا سب سے بڑا خام لوہے کا پیداکرنے والا ہے اور وزارت اسیٹل کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے ، نے تین مارچ 2022 کو مدورئی میں وزارت اسٹیل کی ہندی صلاح کارکمیٹی کی میٹنگ میں 19-2018 اور 21-2020 کے اسپات راج بھاشا ایوارڈ میں اور 20-2019 کے لئے اسپات راج بھاشا پریرنا ایوارڈ میں پہلا انعام حاصل کیا۔اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے این ایم ڈی سی کےچئیر مین اور منیجنگ ڈائریکٹرجناب سومت دیو کو تعریفی اسناد پیش کیں۔ انہوں نے اسٹیل پی ایس ایز کی ہندوستان کی سرکاری زبان کے عمل میں بروئے کار لانے میں کوششوں کی ّستائش کی اور این ایم ڈی سی نے کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر اسٹیل کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کولاسٹے نے این ایم ڈی سی کے ڈپٹی جنرل منیجر (سرکاری زبان ) تین سال کی مدت کے لئے توصیفی سند پیش کی۔ این ایم ڈی سی نے کمپنی میں ہندی زبان کے نفاذ کی حیثیت پر ایک مختصر فلم پیش کی ۔ کمیٹی کے ممبران کے ذریعہ این ایم ڈی سی کی اس اختراعی کوشش کی بڑی تعریف کی گئی ۔
میٹنگ میں وزارت اسٹیل کے سینئیر حکام ، ہندی صلاح کار کمیٹی کے ممبران اور تمام اسٹیل پی ایس یوز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر جناب سومت دیو نے کہا کہ ‘‘ مجھے این ایم ڈی سی کے تعاون اور ہندی زبان کے نفاذ میں تعاون پر فخر ہے۔این ایم ڈی سی میں ہم ہندی میں اصل تحریر کو تکنیکی موضوعات پر بڑھاوا دیتے ہیں اور روزمرہ کی بات چیت میں اس زبان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
*************
ش ح۔ا ک ۔رم
U-2295
(Release ID: 1803528)
Visitor Counter : 163