مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے لیے سماجی کاروباری ادارے: ایس بی ایم – یو 2.0 کے ذریعہ ویسٹ مینجمنٹ میں خواتین کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی کانفرنس کا انعقاد کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے لیے قومی صلاحیت سازی کے فریم ورک کی کانفرنس کا آغاز

Posted On: 05 MAR 2022 9:13AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 5 مارچ           ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے تحت سوچھ بھارت مشن – شہری  2.0 (ایس بی ایم – یو  2.0)کے زیراہتمام "سوشل انٹر پرائزز فار گاربیج فری سٹیز: انکریجنگ ویمن انٹرپرنیورس اِن ویسٹ مینجمنٹ" (کوڑے سے پاک شہروں کے لیے سماجی کاروباری ادارے: ویسٹ مینجمنٹ میں خواتین کاروباریوں کی حوصلہ افزائی) کے موضوع پر رائے پور میں، چھتیس گڑھ کی حکومت کے تعاون سے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کو قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں، تقریباً 100 مندوبین بشمول 19 ریاستوں کے اعلی افسران  اورحکام اور ان کے یو ایل بی، شعبہ جاتی شراکت دار ، اور ملک بھر سے خواتین کی زیر قیادت ویسٹ مینجمنٹ کاروباری اداروں کے نمائندے سمیت چھتیس گڑھ کےشہری ترقیات کے وزیر شیو کمار دہاریا ، رائے پور میونسپل کارپوریشن کے میئر اعزاز دھیبر،  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں سکریٹری منوج جوشی، چھتیس گڑھ کےچیف سکریٹری امیتابھ جین ، چھتیس گڑھ کےشہری ترقی کے سکریٹری الارمل منگی ڈی،  اور ایس بی ایم – یو  2.0 کی جوائنٹ سکریٹری اور نیشنل مشن ڈائریکٹر روپا مشرا نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010A1B.jpg

اس پروگرام کو https://youtu.be/5TP1rjZGFA8 پر لائیو سٹریم کیا گیا ۔ اس تقریب میں تقریباً 100 'سوچھتا دیدی ' نے بھی شرکت کی جو پورے چھتیس گڑھ کی خواتین سیلف ہیلپ گروپ کی ارکان ہیں۔ ان سب کو پوری ریاست میں غیر مرکزی ٹھوس فضلہ کا مینجمنٹ سنبھالنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ پوری ریاست میں - گھر گھرجا کر  الگ الگ نوعیت کے کچرے کو جمع کرنا،استعمال کرنے کی فیس کی وصولی، جمع کیے گئے کچرے کو مقامی طور پر تشکیل  دیے گئے  ٹھوس اور مائع سورس مینجمنٹ (ایس ایل آر ایم) مراکز تک لے جانے کی ذمہ داری شامل ہے۔ مراکز میں کچرا پہنچنے کے بعد انہیں از سر نو چھانٹا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کی پروسیسنگ ، ری سائیکلنگ کے بعد انہیں حتمی شکل دی جاتی ہے۔ مزید برآں، پورے شہرکے لاکھوں لوگوں نے ورچوئل موڈمیں اس پروگرام میں حصہ لیا ۔

جناب شیو کمار دہاریا نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے درمیان کچرے کے انتظام کے بارے میں بڑے پیمانے پر رویے میں تبدیلی لانے کے لیے سوچھتادیدیوں نے  بنیادی طور پر اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں چھتیس گڑھ نے ایس بی ایم کے تحت لگاتار 3 سالوں تک ملک کے صاف ترین شہر کے طور پر ممتاز مقام حاصل کیا ہے۔ رائے پور کے میئر نے کچرے کے انتظام کے مختلف اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے تمام 10 زونوں میں خواتین کے ذریعہ چلائے جانے والے برتن بینکوں  کے قیام کے ساتھ ساتھ گاربیج کلینک، نیکی کی دیوار کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے دور میں رائے پور میں صفائ کارمچاریوں نے مثالی کام انجام دیے ہیں اور متاثرہ گھرانوں میں جاکر ان سبھی نے اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔ تقریب میں مندوبین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، سکریٹری برائے ہاؤسنگ اور شہری امور نے کہا کہ ملک بھر کے تمام شہروں کو کچرے کے انتظام کےلیے چھتیس گڑھ ماڈل سے سیکھنے اور اسے اپنانے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QJYE.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C94Q.jpg

اس تقریب میں ایس بی ایم – یو  2.0 کے تحت کوڑے سے پاک شہروں کے لیے قومی صلاحیت سازی فریم ورک کا آغاز کیا گیا، جس سے ایس بی ایم – یو  2.0 کے تحت ریاستوں اور شہری اکائیوں کی صلاحیت سازی ، مہارت کی ترقی اور علم کے انتظام کے اقدامات کے لیے بلیو پرنٹ تیار کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ یہ کانفرنس بذات خود ایس بی ایم – یو  2.0 کے ذریعہ منعقدہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی جسے ایس بی ایم – یو کی لائٹ ہاؤس ریاستوں میں سے ایک کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد مشن کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات کے حصے کے طور پراپنے  ہم مرتبہ سے  سیکھنے اور اشتراک کی حوصلہ افزائی اور اسے فروغ دینا تھا۔ وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے ایس بی ایم –یو کی قومی مشن ڈائرکٹر محترمہ روپا مشرا نے فریم ورک کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے سہ رخی نظریہ اختیار کیا جائے گا –  یعنی (i) انسانی وسائل اور تربیتی ضروریات کے جائزوں، قلیل مدتی اور طویل مدتی تربیت سازی، وبیناروں، ہم مرتبہ سے سیکھنے اور ای لرننگ کے ذریعہ ریاستی اور میونسپل کیڈروں  کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے گا، (ii) خصوصی انسانی وسائل کے ذریعہ  صلاحیت  کے فروغ کا کام پروگرام مینجمنٹ اکائیوں اور شہری مینجمنٹ کے طور پر کیا جائے گااور (iii) موجودہ مرکزی عوامی صحت و ماحولیاتی انجینئرنگ آرگنائزیشن (سی پی ایچ ای ای او) کو مضبوط بنانے کے ذریعہ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، جس میں سوچھتا  نالج کے شراکت داروں، سوچھتا کے رہنما اصول شامل کر کے اور پروفیسر شپ کا چیئر تشکیل دے کر سینٹر آف ایکسی لینس کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار، وزارتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر صفائی کے کارکنوں کی مہارت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے لیے معاون وزارتوں اور اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ قومی صلاحیت سازی کے فریم ورک تک آن لائن رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

https://sbmurban.org/storage/app/media/pdf/National%20Capacity%20Building%20Framework%20%20SBM-U%202.0.pdf.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Q482.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059FPE.jpg

دن بھر کے پروگرام کا آغاز مہابودھی گھاٹ پر صفائی مہم کے ساتھ ساتھ این ایس ایس، این سی سی کیڈٹس اور مقامی غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد پاٹن کے مشہورٹھوس اور مائع وسائل کے مینجمنٹ (ایس ایل آر ایم) سینٹر کا دورہ کیا گیا۔ یہاں آوارہ جانوروں کےلیے فضلے کا انتظام سمیت جمع کرنے کی سہولت موجود ہیں۔ مرکز میں شرکاء  نے شرمدان کیا اور خشک فضلے کو چھوٹے زمروں میں الگ الگ کیا ۔  شرکاء نے کمہاری کا بھی دورہ کیا ۔ یہاں کوڑے دان کی جگہ کو درست کر کے  ایک فِکل سلج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے دوران خواتین کی زیر قیادت ویسٹ مینجمنٹ انٹرپرائزز کی جانب سےپریزنٹشن توجہ کا مرکز رہا ۔ پریزنٹیشن دینے والی تنظیم میں بنگلورو کی کچرا چننے والوں کے ساتھ کام کرنے والی تنظیم، ہسیروڈالا، ماہواری سے متعلق صحت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کام کرنے والی سوچ کوآپریٹیو ، پونے کی ریڈ ڈاٹ مہم،  کچرے کے ماخذ کو الگ کرنے پر کام کرنے والی گروگرام کی ساہس غیر سرکاری ادارہ ، کچی آبادیوں میں کمیونٹی بیت الخلاء کو چلانا اور ان کی دیکھ بھال کا کام کرنے والی تمل ناڈو کے تروچیراپلی کی "شی" کی ٹیموں اور عوامی بیت الخلاء سے لے کر فیکل سلج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک کے ذریعہ صفائی ستھرائی کی سہولیات کا انتظام کرنے والی کٹک کی ٹرانس جینڈر ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس کے بعدسوچھتا دیدیوں کے ساتھ سوچھتا کی سفیر وینا سیندرے نے دل چھو لینے والی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح صفائی اور فضلہ کے انتظام کی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت سے ان کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔ ان سوچھتا چیمپئن کی لازوال لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، 5 ڈویژنوں کے سوچھتادیدیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

باقاعدہ اپ ڈیٹ کے لیے، براہ کرم سوچھ بھارت مشن کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پراپرٹیز کو فالو کریں: ویب سائٹ: www.swachhbharaturban.gov.in

فیس بک: Swachh Bharat Mission - Urban /ट्विटर: @SwachhBharatGov/ इंस्टाग्राम: sbm_urban/यूट्यूब: Swachh Bharat Urban

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2275

 

 

 


(Release ID: 1803342) Visitor Counter : 309