وزارات ثقافت

وزارت ثقافت سُلبھ انٹرنیشنل کے اشتراک سے ’’سوچّھہ گر ہ: یعنی سوچھتا اور سوادھینتا کا جشن‘‘ منا رہی ہے


امرت مہوتسو کا تعلق بطور آتم نربھر بھارت وزیر اعظم کے بھارت 2.0 کے عظیم ویژن سے ہے : ڈاکٹر بِندیشور پاٹھک

بچوں کو آزادی کے امرت مہوتسو کے جشن میں شامل کیا جانا چاہئے: جناب وجے گوئل

Posted On: 06 MAR 2022 10:30AM by PIB Delhi

وزارتِ ثقافت، وزارتِ جل شکتی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی  وزارت نے سُلبھ انٹرنیشنل کے اشتراک سے آزادی کے امرت مہوتسو کے زیراہتمام 5 مارچ کو نئی دہلی میں ایک پروگرام ’’سوچّھہ گرہہ‘‘ کا اہتمام کیا ہے۔ اس کا مقصد ’’سوچھتا، سوادھینتا اور سُلبھ‘‘ کی بنیادی سوچ کے ساتھ عوامی بیداری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

گاندھی اسمرتی کے نائب چیئرمین جناب وجے گوئل؛ یوگا گرو بابا رام دیو؛ سُلبھ سینیٹیشن اور سماجی اصلاح اور انسانی حقوق کی تحریک کے بانی جناب بِندیشور پاٹھک؛ وزارت ثقافت میں او ایس ڈی جناب رتنیش جھا؛ جل شکتی کی وزارت میں ڈپٹی سکریٹری جناب راجیوی جوہری؛ صدر، سُلبھ انٹرنیشنل سوشل سروس آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر محترمہ پرینکا چندرا اور صدر محترمہ اوشا چومار  تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شامل تھیں۔

تقریب کا انعقاد دو مجلسوں میں کیا گیا، پہلی مجلس میں سُلبھ سینیٹیشن اور سماجی اصلاح اور انسانی حقوق کی تحریک کے بانی جناب بِندیشور پاٹھک  نے حاضرین سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پاٹھک نے کہا کہ یہ ملک گیر آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے ، حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، وزارتِ جل شکتی اور وزارتِ ثقافت کے ساتھ اشتراک عمل کا ایک شاندار موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امرت مہوتسو بطور آتم نربھر بھارت وزیراعظم کے بھارت 2.0 کے عظیم وژن سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم سب سُلبھ خاندان کے طور پر سوچھ بھارت کے لئے مہاتما گاندھی کے گہرے ویژن اور خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے اپنے اعتماد اور عزم کی تصدیق کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھلی جگہوں پر رفع حاجت کو ختم کرنے اور ملک کے تمام اسکولوں کو صفائی کی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔

اس موقع پر پنجلی یوگ پیٹھ سینٹرل کے یوگا گرو بابا رام دیو نے حاضرین سے غیر رویتی طور پر خطاب کیا۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے بابا رام دیو نے کہا کہ ہم سب کو مسئلے کا نہیں بلکہ اس کےحل کا حصہ بننا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے اس مرحلے میں ہمیں ملک میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے اور سودیشی پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ایک طاقتور ملک ہوگا جب وہ اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا۔

ثقافت کی وزارت کے او ایس ڈی رتنیش جھا نے اپنی تقریر میں کہا کہ وزارتِ ثقافت سُلبھ کی صفائی مہم کو آزادی کے امرت مہوتسو سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلبھ اے کے اے ایم ایکشن ایٹ 75 اور ریزولوو ایٹ75 کے دو ستونوں کی بہترین مثال ہے۔

اس موقع پر امرت مہوتسوسے متعلق فلم کی خصوصی نمائش کی گئی۔ اس تقریب میں سوچھتا، سوادھینتا اور سُلبھ کو فروغ دینے کے لئے نئے خیالات و تصورات اور اقدامات پر ایک مجلسی مذاکرے کے ساتھ ہی ایک نغمہ پیش کیا گیا اور فلم کی نمائش کی گئی۔مجلسی مذاکرے میں سوچھتا کے خیال کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

شام کے اجلاس کو جس کا موضوع تھا ایک شام سُر، تال اور سوچھتا کے نام مہمانِ خصوصی جناب وجے گوئل نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کا مطلب ہے کہ ہم سب کو ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے، جنہوں نے ہندوستان اور اس کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات میں شامل ہونا چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کھلی جگہوں پر رفع حاجت کو ختم کرنے اور اس مقصد کے حصول میں سُلبھ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سشمیتا جھا نے سرسوتی اِستوتی کا مظاہرہ کیا۔

اس تقریب میں  سنسکرت بینڈ کی پرفارمنس- دھرو پیش کی گئی،یہ دنیا کا واحد میوزک بینڈ ہے جو سنسکرت زبان میں ویدک-گان اور اِستوترا-گان کی ہندوستان کی قدیم ترین روایت پر مبنی ہے۔ شام کی تکمیل موسیقی کی پرفارمنس کے ساتھ کیا گیا جس میں پنڈتاانورادھا پال کے اور ممتاز ہندستانی سازندوں کے سو فو لے میوزک گروپ نے اپنا ہُنر دکھایا۔ اس میں ہندوستانی لوک، صوفی، قوالی، ہندوستانی اور کرناٹک کلاسیکی موسیقی کا ایک پُرجوش آمیزہ پیش کیا گیا جس میں شاندار ہندوستانی اور عالمی سازندوں نے نئی جان ڈالی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1803332) Visitor Counter : 169