بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ میں سیاحتی گھاٹ اور ریور فرنٹ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے کاموں کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAR 2022 7:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5/مارچ 2022 ۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ڈبرو گڑھ میں بوگیبیل پل کے قریب سیاحتی گھاٹ اور ریور فرنٹ ترقیاتی پروجیکٹوں کے مقام کا دورہ کیا اور کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

یہ پروجیکٹ ملٹی موڈل کنیکٹیوٹی کے لیے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت نافذ کیے جا رہے ہیں۔ ان پروجیکڑوں کی تعمیر حکومت ہند اور شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے ذریعے کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر نے قبل ازیں 22 نومبر 2021 کو ان پروجیکٹوں کے کام کا جائزہ لیا تھا۔ مرکزی وزیر نے آج اپنے دورے کے دوران عہدیداروں اور حصص داروں سے ملاقات کی اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔

ڈبرو گڑھ، نوآبادیاتی دور میں ایک اہم دریائی بندرگاہ کے طور پر بھارت کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم شراکت دار تھا۔ بوگیبیل پل کے آس پاس کی جگہ کو ترقی دینے کے منصوبے، ڈبرو گڑھ کو ملک کی ایک بڑی ندی بندرگاہ بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت نافذ کیے گئے پروجیکٹ آبی گزرگاہوں کے ذریعے ڈبرو گڑھ کے رابطے کو بہتر بنائیں گے اور روزگار کے مواقع کھولیں گے اور خطے کے باشندوں کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کریں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 2266
(ریلیز آئی ڈی: 1803282)
وزیٹر کاؤنٹر : 171