کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 7 مارچ 2022 سے 'آئکونک ویک' منائے گی
Posted On:
05 MAR 2022 1:27PM by PIB Delhi
آزادی کے 75 سال اور بھارت کے امرت کال میں داخل ہونے کی تقریب منانے کے لئے کوئلہ کی وزارت 'آزادی کا امرت مہوتسو' آئکونک ویکتقریب کے حصہ کے طور پر 7 مارچ سے 11 مارچ 2022 تک ملک بھر میں خصوصی تقریب اور اور پروگرام کا انعقاد کرے گی۔
آئکونک ویک تقریب کا افتتاح کوئلہ، خوراک اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے کے ذریعہ 7 مارچ 2022 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (بھیم آڈیٹوریم) کیا جائے گا۔ اس میں سکریٹری (کوئلہ) کی قیادت میں کوئلہ کی وزارت اور دیگر وزارتوں اور پی ایسیو کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔ کوئلے کے شعبے میں ہمارے سفر کے مختلف شعبوں اور آج اس کی مناسبت پر بات چیت کے لیے اس شعبے کے ماہرین کو مدعو کیا جا رہا ہے۔
تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت کے ذریعہ متعلقہ پروگراموں اور سرگرمیوں کی ایک سیریز کامنصوبہ بنایا گیا ہے جو کوئلے کے شعبے میں بھارت کی بہترینحصولیابیوں کو ظاہر کرے گا اور مستقبل کے لیے ایک خاکہ بھی تیار کرے گا ۔یہ پائیدار کان کنی، کاربن فٹپرنٹ میں کمی لانے اور کاربن نیوٹریلٹی کا ہدف مقرر کرنے، موثر کان کنی آپریشنز کے ذریعےدرآمد سے متعلق متبادل، کان کے شعبوں میں مقامی کمیونٹیز/دیہی آبادی کے سماجی اقتصادی حالات پر مثبت اثرات مرتب کرنا اور کوئلہ سے کول بیڈ میتھین جیسی جدید ترین صاف ستھری ٹیکنالوجیز کے ارتقا کے شعبے میں اقدامات اور کامیابیوں کو بھی نمایاں کرے گی۔
کوئلہ کی وزارت کا وسیع مینڈیٹ توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں اور کوئلے کے وسائل کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے میں خودانحصاری حاصل کرنے اور ہماری توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے آتم نربھربھارت کے دوہرے ہدف کی سمت میں کام کرنا ہے۔
بھارت سرکار ترقی پسند بھارت اور اس کی قابل فخر تاریخ کے 75 سال کو نمایاں کرنے کے لئے بھارت آزادی کے 75 سال 'آزادی کا امرت مہوتسو' کا جشن منا رہی ہے۔ اے کے اے ایم کا سرکاری دورہ 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا، جس سے ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی اور یہ 15 اگست 2023 کو ختم ہوگی۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:2257)
(Release ID: 1803208)
Visitor Counter : 231