کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے عالمی تجارت میں بھارت کے حصے کو بڑھا کر 10 فیصد تک لے جانے پر زور دیا
’’ آج دوسرے ملک بھی آتم نربھر بھارت سے بہت ملتے جلتے پروگراموں کی بات کررہے ہیں۔ دنیا آج بھارت کی کامیابی کی داستان سے مسابقت کرنے کی کوششیں کررہی ہیں‘‘:جناب پیوش گوئل
آئیے ہم سب مل کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے بنیں اور بھارت کے مینوفیکچرنگ کے ایکو نظام کو مستحکم بنانے کے لئے کام کریں: جناب پیوش گوئل
ہمیں صنعت کے لئے مستقبل کے لئے مطلوبہ صلاحیتیں تیار کرنے کی ضرورت ہے: جناب پیوش گوئل
Posted On:
03 MAR 2022 8:01PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوارک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے عالمی تجارت میں بھارت کے حصے کو بڑھا کر 10 فیصد تک لے جانے کی ضرورت اور جی ڈی پی میں برآمدات کے ہمارے حصے کو 25 فیصد تک لے جانے پر زور دیا۔
’’یہ جرأت آمیز اہداف ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم انہیں حاصل کرسکتے ہیں‘‘۔ جناب پیوش گوئل نے ’’میک ان انڈیا فار دی ورلڈ‘‘ کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
’’جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویبینار سے اپنے افتتاحی خطاب میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور بھارت کو خود کفیل بنانے پر اپنے اصرار کا اعادہ کیا تھا‘‘۔
جناب پیوش گوئل نے کہا: ’’آج دوسرے ملک بھی آتم نربھر بھارت سے بہت ملتے جلتے پروگراموں کی بات کررہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس وژن یا تصوریت کی اہمیت اور کامیابی کی اس حقیقت کی بہتر کوئی توثیق نہیں ہوسکتی اور آج دنیا بھارت کی کامیابی کی داستان سے مسابقت کرنے کی کوشش کررہی ہے‘‘۔
جناب گوئل نے بھارت کو عالمی خدمات سے متعلق تجارت میں چوٹی کے تین ملکوں میں شامل کرانے پر زور دیا۔ انہوں نے بیرونی تجارت میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں ایم ایس ایم ایز کی معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق وترقی کی اعلیٰ دس لیباریٹریاں، اختراعی مراکز تیار کرنے پر زور دیا، تاکہ ہم اگلے 25 برس کے دوران کہ جب بھارت، انڈیا @100کی جانب امرت کال کا آغاز کررہا ہو تو ہم خود کو ٹکنالوجی میں ایک قائد کے طور پر اپنا مقام حاصل کرسکیں۔
انہوں نے کہا: ’’آئیے ہم سب مل کرروزگار کے مواقع پیدا کرنے والے ہیں اور ہم سب مل کر ایک تعاون پر مبنی طریق کار کے تحت بھارت کے مینوفیکچرنگ کے ایکو نظام کو مستحکم بنانے کے لئے کام کریں اور آئیے ہم سب مل کر بھارت کو آتم نربھر بنائیں‘‘۔
یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت، دفاعی نظام کو چھوڑ کر ڈرونز شعبے کے لئے زیادہ نرم انضباطی نظام پر غور وخوض کررہی ہے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ صنعت کو چاہئے کہ وہ بھارت کو ڈرونز کی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کو اپنا مقصد بنائیں۔
صنعت کے لئے مستقبل کی تکنیکی صلاحیتیں تیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب گوئل نے تعلیمی کورسز کو ازسر نو مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اسے آج کی ضروریات کے لئے مفید بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر وبیشتر وقت کی ضرورت بہت تیزی سے تبدیل ہوجاتی ہے، جبکہ نصاب میں تبدیلی بہت سست رفتار سے ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے مسائل ہیں۔ آپ راتوں رات نصاب کو تبدیل نہیں کرسکتے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ زیادہ مفید اور عصری تعلیم کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے۔ اس لئے زیادہ مفید تعلیمی کورسز جو آپ کے لئے ضروری ہوں اوراس کے لئے جو کچھ بھی آج پڑھایا جارہا ہے اور یہ کس طرح آج کے ماحول کے مطابق ہے، ہمیں اس بارے میں تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے پہلے دن میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور کامرس اور صنعت کی وزارت کے زیر اہتمام منعقد ویبینار سے خصوصی خطاب کیا تھا۔ افتتاحی اجلاس کے بعد تین مسلسل سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ ان سیشنز کے موضوع تھے۔ (i)بھارت @100 میں مینوفیکچرنگ میں مثالی تبدیلی (ii) برآمدات میں بھارت کے ٹریلین ڈالرز کی معیشت بننے کو حقیقت میں تبدیل کرنے سے متعلق حکمت عملی وضع کرنا (iii) اور اس بات کی جانکاری حاصل کرنا کہ ایم ایس ایم ایز کس طرح بھارت کی معیشت کے لئے ترقی کے انجن کے طور پر کام کرسکتی ہیں۔ اختتامی سیشن میں صنعت کے تین سینئر قائدین نے عملی منصوبوں کے پرزنٹیشن پیش کئے۔ مرکزی اور ریاستی سرکار کے سرکردہ عہدیداروں نے بھی غور وخوض میں حصہ لیا۔
ش ح۔ع م ۔ع ر
U. NO : 2212
(Release ID: 1802846)
Visitor Counter : 189